امریکی تاریخ کی مہنگی ترین آفت، لاس اینجلس آگ سے 150 ارب کا نقصان
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں تاریخ کی خوفناک ترین آگ لگی جسے اب امریکی تاریخ کی سب سے مہنگی آفت قرار دیا جا رہا ہے۔
امریکی تاریخ میں اس آگ کو سب سے مہنگی آفت قرار دیا جا رہا ہے جس میں آگ سے نقصان کا ابتدائی تخمینہ 150 ارب ڈالر تک لگایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فائر حکام کا کہنا ہے کہ 6 ہزار سے زائد گھر اور عمارتیں تباہ ہو چکے جبکہ 4 سے 5 ہزار مکانات کو نقصان پہنچا ہے، آتشزدگی کے باعث انشورنس انڈسٹری کو تقریباً 8 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہواہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق منگل سے لگی آگ نے 36 ہزار ایکڑ سے زائد رقبےکو لپیٹ میں لے رکھا ہے اور اس وقت جنگلات میں 5 مختلف مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے جبکہ آسٹریلین حکام نے لاس اینجلس حکام کو مدد کی پیشکش کی ہے۔
امریکی میڈیا کا بتانا ہے کہ آگ لگنے کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہو چکی ہے اوراس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے جبکہ درجنوں افراد زخمی ہیں۔ دوسری جانب صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ لاس اینجلس میں آگ سے تباہی پر 6 ماہ تک 100 فیصد اخراجات اٹھائیں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لاس اینجلس
پڑھیں:
شعیب شاہین کی ایک بار پھر فواد چوہدری پر لفظی گولہ باری
لندن میں میڈیا سے گفتگو میں شعیب شاہین نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری پارٹی میں تقسیم ڈالنے والا ٹاؤٹ ہے جبکہ فیصل چوہدری کو جھوٹ بولنے پر بانی پی ٹی آئی نے پارٹی سے نکالا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے ایک بار پھر فواد چوہدری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری پارٹی میں تقسیم ڈالنے والا ٹاؤٹ ہے۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو میں شعیب شاہین نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری پارٹی میں تقسیم ڈالنے والا ٹاؤٹ ہے جبکہ فیصل چوہدری کو جھوٹ بولنے پر بانی پی ٹی آئی نے پارٹی سے نکالا تھا۔ شعیب شاہین نے کہا کہ پارٹی کے اندرونی معاملات بگاڑنے والوں کو بے نقاب کرنا ہوگا، بانی پی ٹی آئی اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے۔ ایک سوال کے جواب میں شعیب شاہین کا کہا تھا میرے خلاف قتل، ڈکیتی اور دہشتگردی کی 20 ایف آئی آر درج ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی شعیب شاہین اور فواد چوہدری ایک دوسرے پر سنگین الزامات لگا چکے ہیں جبکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہاتھا پائی کے واقعات بھی رپورٹ ہو چکے ہیں۔