لاہور+ملکہ ہانس (نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگار) وزیراعلیٰ  مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کی طرح عوام کی امیدوں پر پورا اترنا چاہتی ہوں۔ پاکپتن میں ’’چیف منسٹر مریم نواز شریف لائیو سٹاک کارڈ‘‘ کی لانچنگ کی تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ اب عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ 30 ہزار طلبہ کو فیس کیلئے سکالر شپ مل رہے ہیں۔ سرگودھا انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا گرے سٹرکچر مکمل ہو چکا ہے۔ 5سال میں 5لاکھ گھر بنانا چاہتے ہیں۔ گھر بنانے کیلئے 15 لاکھ سے بڑھا کر 20 لاکھ کرنا چاہتے ہیں۔ گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں اگلے سال میٹروبس پراجیکٹ کا آغاز کر رہے ہیں۔ نوجوانوں کو روزگار کے لئے سود کے بغیر قرضے دیں گے۔ پورے پنجاب میں گلی محلوں کی صفائی کیلئے ستھر ا پنجاب سسٹم فنکشنل کر دیا گیا ہے۔ کسانوں کو ہر تحصیل میں جدید زرعی مشینری رینٹ پر دستیا ب ہو گی۔ آڑھتی سے جان چھڑانے پر پنجاب کے کسان بہت خوش ہیں۔کئی دہائیوں کے بعد کھاد بلیک نہیں ہوئی، مقررہ نرخوں پر آسانی سے ملتی رہی۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے گندم کی کاشت کا 6.

5ملین کا ٹارگٹ پورا کر لیا۔ شہباز شریف کی گائیڈنس اور سرپرستی ملنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں۔ لائیو سٹاک ویکسینیشن کی مقامی سطح پر تیاری بڑھائیں گے۔ بعض جانوروں کو ہی نہیں بعض انسانوں کو بھی منہ کھر بیماری ہوتی ہے۔ منہ کھلتا ہے تو گالی گلوچ کے سواکوئی بات نہیں کرتے۔ جانوروں کی کوالٹی اور بریڈ میں بہتری لارہے ہیں۔ پنجاب بھر میں اینیمل ٹیگنگ اورکیو آر کوڈ لگائے جائیں گے۔ عقیدت، محبت، روحانیت کی بابا فریدؒ   کی دھرتی پر آ کر بے حد خوشی ہوئی۔ ایسے لوگوں کی دھرتی پہ آئی ہوں جو بہت مہمان نواز، بہت میٹھے لوگ ہیں۔ لائیو سٹاک کارڈ حاصل کرنے والوں میں طالب علم بھی ہیں جو سائیڈ بزنس کے طور پر جانور پال رہے ہیں۔ خوشی کی بات ہے کہ خواتین نے بھی لائیو سٹاک کارڈ حاصل کیا ہے۔ انشاء اللہ تعالی جیسے جیسے لائیو سٹاک کارڈ کا دائرہ کار پھیلتا جائے گا گھروں میں خوشحالی آتی جائے گی۔ نواز شریف کا دور جو 2017ء میں ختم کر دیا گیا تھا اس کے بعد اب پاکستان میں اچھی خبریں آنے لگی ہیں۔ معیشت جو ڈول رہی تھی وہ سنبھلنے لگی ہے۔ شہباز شریف وزیراعظم بنے تو کہا جاتا تھاکہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے گا اور سری لنکا سے تشبیہ دی جاتی تھی۔ الحمدْللّہ مسلم لیگ ن کی حکومت کو ابھی 10 ماہ بھی مکمل نہیں ہوئے کہ خوشی کی خبریں آ رہی ہیں۔ سٹاک مارکیٹ نے پورے 76 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ خوشی کی خبر تب آئی جب حکومت نواز شریف کی ہے، اس کا بھائی وزیراعظم ہے اور اس کی بیٹی وزیر اعلیٰ پنجاب۔ نواز شریف کے ویژن کے عین مطابق پراجیکٹ فنکشنل کر کے اعلان کرتی ہوں۔ عوام کو پہلے پراجیکٹ کا ثمر ملنا شروع ہوتا ہے اس کے بعد میں لانچنگ کے لیے آتی ہوں - پاکستان کے مائیکرو اکنامک انڈریٹکرز، سٹاک مارکیٹ بہتر، ریمٹنس بہتر ہوگئی۔ انٹرسٹ ریٹ نیچے آگیا، فارن ریزرو بڑھ رہے اور ڈالر کی قیمت مستحکم ہوگئی ہے۔ پاکستان میں مہنگائی میں کافی حد تک کمی ہوگئی ہے۔ پنجاب وہ واحد صوبہ ہے جہاں آٹے اور روٹی کی قیمت دوسرے صوبوں سے کم ہے۔  روٹی کی قیمت پر روز اپنی ٹیم کے ساتھ بحث ہوتی ہے کہ ہمیں نقصان ہو جائے گا۔ 15کروڑ عوام نے روٹی کھانی ہے، قیمت بڑھنے نہیں دوں گی، جو بھی ہو سکا کریں گے۔ 10یا اس سے کم جانور ہیں تو لائیو سٹاک کارڈ کے ذریعے تقریباً2 لاکھ70ہزار روپے چار ماہ کے لئے دئیے جائیں گے۔ خلیجی ملک کے بہت بڑے بزنس مین لائیو سٹاک میں انویسٹ کرنا چاہتے ہیں۔ لائیو سٹاک کارڈ کے لئے کوئی لمبی چوڑی شرائط نہیں رکھی گئیں۔ اگلے سال 90ہزار لوگوں کو لائیو سٹاک کارڈ دیا جائے گا۔ چار لاکھ جانوروں کے لئے لائیو سٹاک کارڈ کے ذریعے پیسے تقسیم کیے ہیں۔ خشک دودھ، کوالٹی میٹ اور جانوروں کو ایکسپورٹ کریں گے۔ نواز شریف  روزانہ مجھے کہتے ہیں کہ پنجاب کے عوام کی زندگیوں میں بہتری لانا میری ذمہ داری ہے۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں جنہوں نے محمد نواز شریف جیسا مجھے قائد، لیڈر اور والد دیا۔ نواز شریف کا شکر ادا کرنا چاہتی ہوں کہ میرے ساتھ کھڑے ہیں اور پاکستانیوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کیلئے بے چین ہیں۔ پہلی بار لوگ جانتے ہیں کہ نواز شریف جو وعدہ کرتا ہے وہ پورا کرتا ہے۔ لوگوں نے بہت کوشش کی کہ کسانوں کو مجھ سے لڑا دیں۔کسانوں کے بارے میں مخالفین پروپیگنڈا کرتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکپتن شریف کے روڈز پراجیکٹ کا افتتاح کر دیاہے۔8-ارب روپے سے زائدکی لاگت سے بننے والے تین بڑی روڈز سے لاکھوں شہری مستفید ہونگے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا پاکپتن میں والہانہ استقبال اور جگہ جگہ پھول نچھاور کئے گئے۔ سڑکوں کے اطراف میں ہزاروں شہری امڈ آئے۔ وزیر اعلیٰ  نے ہاتھ ہلا کر نعروں کا جواب دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ساہیوال پاکپتن روڈ کا افتتاح کیا۔  قبل ازیں وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے پاکستان کی تاریخ کے پہلے لائیو سٹاک کارڈ کی باقاعدہ لانچنگ کر دی۔ پاکپتن شریف میں فارمرز کو چیف منسٹر لائیو سٹاک کارڈ تقسیم کئے۔ وزیر اعلیٰ کی آمد پر فارمرز نے والہانہ استقبال کیا، ڈھول اور نفیری کی تال پر روائتی گھڑ ڈانس بھی پیش کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے فارمرز سے بات چیت کی۔ ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی سے بھی بات چیت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے کسان اور فارمر زکے خواب کو تعبیر دی۔ صوبائی وزیر عاشق حسین نے بتایا چ دو سال میں لائیو سٹاک کارڈ کے تحت 11 ارب 15 ہزار فارمرز کو فراہم کیے جائیں گے۔دو سالوں میں چار لاکھ مویشیوں کو فیڈ لاٹ پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔ لائیو سٹاک کارڈ کی رجسٹریشن کے لیے آن لائن پورٹل پر  1 لاکھ 17 ہزار فارمرز نے اپلائی کیا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نواز شریف وزیر اعلی رہے ہیں جائے گا کے لئے

پڑھیں:

نواز اور شہباز شریف نے پیپلز پارٹی سے بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنےکی ہدایت کی ہے: رانا ثنا

وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے نواز شریف اور شہباز شریف نے پیپلز پارٹی سے بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنےکی ہدایت کی ہے۔ایک بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اکائیوں کے پانی سمیت وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل یقین رکھتے ہیں، پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے، آئینی عہدوں پر رہتے ہوئے بات زیادہ ذمہ داری سے کرنی چاہیےانہوں نے کہا کہ ہمیں پیپلزپارٹی کی قیادت کا بہت احترام ہے، 1991میں صوبوں کےدرمیان ہونے والےمعاہدے اور ارسا ایکٹ کی موجودگی میں کسی سے ناانصافی نہیں ہو سکتی، کسی صوبے کا پانی دوسرے صوبے کے حصے میں نہیں جا سکتا۔وزیراعظم کے مشیر کا مزید کہنا تھا کہ اس امر کو یقینی بنانے کے لیے ملک میں آئینی طریقہ کار اور قوانین موجود ہیں، پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، معاملات میز پر بیٹھ کر حل کرنے چاہئیں، اکائیوں کی مضبوطی کو وفاق کی مضبوطی سمجھتے ہیں، ماضی کی طرح اسی طرز عمل پر چلتے رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • لیگی وزرا بیان بازی کر رہے ہیں، نواز اور شہباز اپنے لوگوں کو سمجھائیں، شرجیل میمن
  • مسلم لیگ ن کے وزرا بیان بازی کر رہے ہیں، شہباز شریف، نواز شریف اپنے لوگوں کو سمجھائیں، شرجیل میمن
  • زمین کے تحفظ کیلئے ہمیں قدرتی وسائل اور درخت بچانے ہیں: مریم نواز
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کی قیادت کے اعلی سطح وفد کی ملاقات
  • پہلے فلم سٹی ‘ سٹور یوپوسٹ پروڈکشن لیب سکول کے قیام کا فیصلہ ‘ مریم نواز نے منظوری دیدی
  • مریم نواز کی گندم خریداری کیلئے الیکٹرونک ویئر ہاؤس ریسیٹ نظام کی منظوری
  • نواز اور شہباز شریف نے پیپلز پارٹی سے بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنےکی ہدایت کی ہے: رانا ثنا
  •  نواز شریف اور شہباز شریف نے متنازع کینال منصوبے پر پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی
  • نواز شریف اور شہباز شریف کا کھیئل داس سے ٹیلیفونک رابطہ، حملے کی مذمت
  • مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات