عمران خان جیل میں؛ پی ٹی آئی پر کِس کا قبضہ؟ کون کہاں سے چلا رہا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
راولپنڈی:
بانی پی ٹی آئی کے اڈیال جیل میں قید ہونے کے بعد بھی پاکستان تحریک انصاف کو کون اور کہاں سے چلا رہا ہے؟ اس حوالے سے علیمہ خان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کی ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ پوری قوم عمران خان کے ساتھ ہے، جس طرح انہوں نے ڈیڑھ برس جیل میں مقدمات کا مقابلہ کیا، اسی طرح وہ آئندہ بھی کوئی ڈیل نہیں کریں گے بلکہ سرخرو ہوکر جیل سے آزاد ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے ہی لوگ سلمان اکرم راجا کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں، سلمان اکرم راجا وہی کریں گے جو عمران خان ان سے کہیں گے۔ عمران خان خود بتا کر بھیجتے ہیں کہ میرے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا کرنا ہے۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ پی ٹی آئی پر قبضے کی بات کررہے ہیں، جب کہ 8 فروری کے بعد سے پاکستان تحریک انصاف کسی کے قبضے میں نہیں ہے۔ عمران خان جیل سے اِسے چلا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کبھی نہیں کہا میرے خلاف مہم کے پیچھے علیمہ خان ہیں، شیر افضل مروت
رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ کبھی نہیں کہا میرے خلاف مہم کے پیچھے علیمہ خان ہیں، میں نے کہا تھا پی ٹی آئی سوشل میڈیا میرے خلاف مہم چلا رہا ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ میں نے گلہ کیا تھا کہ معاملات علیمہ خانم کے سامنے ہیں تو کیوں نہیں روکتیں، مجھے پارٹی سے نکال دیا لیکن ٹرولنگ جاری رہی۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ جیل حکام کہتے ہیں کہ وہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین رکنی بینچ کا حکم نہیں مانتے۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے میرے خلاف فیصلہ کروانے والے سلمان اکرم راجہ تھے، میرا شکوہ بنتا ہے پارٹی سے نکالتے وقت مجھے سنا نہیں گیا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہی پارٹی کو بچا سکتے ہیں، ان کی بات کوئی ٹال نہیں سکتا، پی ٹی ائی میں جو رہنما کچھ کرتا ہے اس کی بینڈ بجائی جاتی ہے۔