وزیراعظم شہباز شریف کی جوزف عون کولبنان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف کی جوزف عون کولبنان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جوزف عون کولبنان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔جمعہ کو ’’ایکس‘‘ پر اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم نےلبنان کوامن ، استحکام اور ترقی کی طرف گامزن کرنے میں جوزف عون کی کامیابی کےلئے نیک خواہشا ت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان لبنان کے ساتھ اپنے تعلقات کوبے حد اہمیت دیتا ہے اور دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر انقرہ پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر انقرہ پہنچ گئے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف انقرہ پہنچے۔
انقرہ کے ہوائی اڈے پر ترکیہ کے وزیر دفاع نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا جبکہ اس موقع پر ڈپٹی گورنر انقرہ، پاکستان ترکیہ کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر برہان قایاترک بھی موجود تھے۔
پاکستان کے ترکیہ میں سفیر یوسف جنید، ترکیہ کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے جبکہ دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔
اپنے دورے میں وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور معان خصوصی طارق فاطمی وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ ہیں۔