کراچی سے بیرون ملک جاتے ہوئے 35 مسافر کیوں آف لوڈ ہوئے؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
بیرون ملک پاکستانیوں کیخلاف شکایتوں کے پیش نظر ایف آئی اے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے چین اور سعودی عرب سمیت دیگر ممالک جانے والے 35 مسافروں کو کراچی ایئرپورٹ پر آف لوڈ کردیا ہے۔
آف لوڈ کیے جانیوالے مسافروں میں فریداحمد بزنس ویزے پر تنزانیہ، عبدالحکیم ٹورزم ویزےپر بنگلہ دیش جبکہ 11 افراد بزنس اور وزٹ ویزے پر چین اور ملائشیا عازم سفر تھے۔
یہ بھی پڑھیں: غیر مقامی افراد کو چین کا بارڈر پاس جاری، ایف آئی اے نے مسافروں کو روک دیا
ابوسفیان، نبیل، سجاد اور رینا کرن فیملی وزٹ ویزے پر عمان جارہےتھے، اقبال بی بی پرسنل وزٹ ویزے پر سعودی عرب جارہی تھیں، جبکہ افضل اور ارسلان ورک ویزے پر سعودی عرب روانگی کے قریب تھے۔
سمیع اللہ، عدنان خلیل، محمد عبدالستار اور محمدعثمان عمرہ ویزے پر جبکہ شبیر اور کامران بزنس ویزے پر سعودی عرب اور شاہ رخ وزٹ ویزے پر یوگنڈا جا رہے تھے، جب انہیں امیگریشن حکام نے آف لوڈ کردیا۔
مزید پڑھیں:رواں سال کتنے غیر ملکی پاکستان آئے؟ ایف آئی اے امیگریشن نے کارکردگی رپورٹ جاری کردی
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق 18 مسافر عمرہ ویزے پر ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخرابات کے لیے مناسب رقم نہ ہونے پر آف لوڈ کیے گئے، 3 مسافروں کو ورک ویزا پر سعودی عرب جاتے ہوئے آف لوڈ کیا گیا۔
اسی طرح متحدہ عرب امارات جانے والے 3 افراد ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کے لیے مناسب رقم نہ ہونے پرآف لوڈ کیے گئے جبکہ ملائیشیا جاتے ہوئے مسافر کو ویزا پروٹیکٹر نہ ہونے سمیت دیگر وجوہات کی بنا پر سفر سے روکا گیا۔
مزید پڑھیں:ایف آئی اے نے عمرے کی آڑ میں غیر قانونی سفر کرنے والا مسافر گرفتار کرلیا
’4 افراد کو پرسنل وزٹ ویزا پر سعودی عرب جاتے ہوئے آف لوڈ کیا گیا جبکہ ایک خاتون فیملی ویزا سے متعلق دستاویزات نہ ہونے پر آف لوڈ کی گئیں، ایک مسافر ٹورزم ویزے پر ترکیہ جاتے ہوئے ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور مناسب فنڈز نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا۔‘
ایف آئی اے امیگریشن ذرائع کے مطابق غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث یا دستاویزات مکمل نا ہونے کے باعث سعودی عرب اور عراق سمیت 7 ممالک سے 24 گھنٹوں کے دوران 51 پاکستانی بےدخل کیے جا چکے ہیں۔
مزید پڑھیں:ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 3 اشتہاری ملزمان لاہور سے گرفتار
بےدخل پاکستانیوں کومختلف پروازوں سےکراچی پہنچایا گیا ہے، بےدخل 2 شہری اصلی پاسپورٹ جبکہ 49 ایمرجنسی پیپرز پر وطن واپس پہنچے ہیں، سعودی عرب سےبےدخل 33 پاکستانیوں کوکراچی بھیجا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایمرجنسی پاسپورٹ پر14 پاکستانی عراق سےکراچی پہنچے ہیں، جبکہ دبئی، عمان، زمبیا، قطر اور برطانیہ سےایک ایک پاکستانی کو بے دخل کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آف لوڈ امیگریشن ایف آئی اے ٹورزم چین سعودی عرب عراق عمان ملائیشیا ہوٹل بکنگ ورک ویزا ویزا پروٹیکٹر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ف لوڈ امیگریشن ایف ا ئی اے ٹورزم چین ملائیشیا ہوٹل بکنگ ورک ویزا وزٹ ویزے پر ایف ا ئی اے نہ ہونے پر کیا گیا ویزا پر
پڑھیں:
پی ایس ایل 10: آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان جوڑ پڑے گا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔پی ایس ایل سیزن 10 میں آج کا میچ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں رات 8 بجے کھیلا جائے گا، کراچی کنگز کی قیادت ڈیوڈ وارنر کر رہے ہیں جبکہ پشاور زلمی کی قیادت بابر اعظم کے ہاتھ میں ہے۔کراچی کنگز نے اب تک 4 میچز کھیلے ہیں جن میں سے اسے 3 میں کامیابی حاصل ہوئی اور پوائنٹس ٹیبل پر 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ پشاور زلمی کی ٹیم اب تک 3 میچز کھیل کر 2 میں کامیابی حاصل کر چکی ہے اور وہ 2 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ ملتان سلطان صفر پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر موجود ہے۔