اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے بعد تیزی؛ انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزر پوائنٹس پر آگیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے بعد تیزی؛ انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزر پوائنٹس پر آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز
کراچی:اسٹاک ایکسچینج میں آج مندی کے بعد تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
کاروباری ہفتے کے آخری دن بازارِ حصص میں خرید و فروخت کا آغاز 271 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ ہوا، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر 112366 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
بعد ازاں مارکیٹ میں اتار چرھاؤ کا رجحان جاری رہا اور 434 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ اسٹاک مارکیٹ کا جمعہ کے روز پہلا سیشن ختم ہوا، جس کے ساتھ ہی 100 انڈیکس بڑھ کر 113072 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا، جس کے اثرات آج بھی مارکیٹ کے آغاز پر دکھائی دیے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مندی کے
پڑھیں:
نوجوانوں میں مشہور ہوتا ’ہرے ناخنوں‘ کا رجحان کیا ہے؟
سوشل میڈیا پر ایک نیا بیوٹی ٹرینڈ مشہور ہو رہا ہے جس میں نوجوان اپنے ناخنوں کو ہرے رنگ میں رنگ رہے ہیں اور اس کی وجہ ان کا یہ ماننا ہے کہ ایسا کرنے سے انکی زندگی میں صحت، سکون اور خوش قسمتی آئے گی۔
’گرین نیل تھیوری‘ کے نام سے مشہور یہ بیوٹی ٹرینڈ گزشتہ ریڈ اور بلیو نیل تھیوری کی ہی ایک کڑی ہے۔
نیو یارک پوسٹ کے مطابق گوگل کی مارچ بیوٹی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتوں میں ’گرین نیل تھیوری‘ کی سرچز میں اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہرے ناخنوں کے دیکھے جانے سے کامیابی اور اثبات کے متعلق خیالات سوچنے میں مدد ملتی ہے۔
سائکک ریڈنگز اور انٹیوٹیو ہیلنگ پلیٹ فارم اورا مر کی بانی اور سی ای او ریچل اونفیٹر کا کہنا تھا کہ آپ جو بھی کرتے ہیں اس کے پیچھے کوئی مقصد ہوتا ہے اور کوئی توانائی ہوتی ہے، چاہے آپ کو اس کا احساس ہو یا نہ ہو۔ اگر آپ مخصوص رنگوں کو دیگر رنگوں پر فوقیت دے رہے ہیں تو آپ ایسے انتخابات کر رہے ہیں جو آپ کے اصل کی عکاسی کرتے ہیں۔
نفسیات کے اعتبار سے ہرا رنگ ہمیشہ سے تناؤ سے راحت اور سکون سے جوڑا گیا ہے اور ممکنہ طور پر ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ اسپتالوں میں اکثر مریضوں کو پُر سکون رکھنے کے لیے ہرے رنگ کی ڈیکوریشن ہوتی ہے۔