Jang News:
2025-04-22@14:30:34 GMT

مستونگ میں مسلح افراد کا لیویز چوکی پر حملہ

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT

مستونگ میں مسلح افراد کا لیویز چوکی پر حملہ

— فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں گزشتہ شب مسلح افراد نے لیویز چوکی پر حملہ کر دیا۔

ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے لیویز اہلکاروں سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور فون چھین لیے اور چوکی سے متصل سیمنٹ فیکٹری کی مشینری کو بھی آگ لگا دی۔

مستونگ، گرلز ہائی اسکول کے قریب پولیو ٹیم کی محافظ پولیس وین پر بم حملہ، 6 بچوں سمیت 9 جاں بحق

مستونگ/کوئٹہ مستونگ میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول.

..

لیویز حکام کے مطابق مسلح افراد کوئٹہ] سبی اور سکھر شاہراہ پر گاڑیوں کی تلاشی بھی لیتے رہے۔

واقعے کے بعد فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا ہے۔

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

نئی دہلی میں رہائشی عمارت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد سمیت 11 شہری ہلاک

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں رہائشی عمارت گرنے سے 3 بچوں سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ نئی دہلی کے مضافاتی علاقے میں پیش آیا جب کہ اس علاقے میں  زیادہ تر دور دراز علاقوں سے آئے مزدور رہتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ریسکیو ٹیمیں دن بھر ملبے میں کھدائی کرتی رہیں، 11 افراد کو مردہ قرار دے دیا گیا جب کہ 11 دیگر افراد کو بچا کر طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسپتال  منتقل کیا گیا۔

بھارتی وزیر اعظم نے جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں اور اپنے پیاروں کو کھونے والوں سے تعزیت کرتا ہوں‘۔

صدر دروپدی مرمو نے اپنے بیان میں کہا کہ خواتین اور بچوں سمیت بہت سے شہریوں کی موت افسوسناک ہے‘۔

 

متعلقہ مضامین

  • جامشورو میں مسافروں سے بھرا ٹرک الٹنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 14 ہو گئی
  • بنوں میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام
  • بنوں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام
  • بنوں پولیس چوکی پر 19 دہشتگردوں کا حملہ ناکام
  • جام شورو: مسافر گاڑی کو المناک حادثہ، 16 جاں بحق، 30 زخمی
  • کشمور، ڈاکوؤں کا پولیس موبائل پر حملہ، ایس ایچ او سمیت چار اہلکار زخمی
  • میرپور ماتھیلو، کورائی برادری کے گھروں پر مسلح افراد کا حملہ، 2 خواتین سمیت 4 افراد قتل
  • نئی دہلی میں رہائشی عمارت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد سمیت 11 شہری ہلاک
  • نائیجیریا: چرواہوں اور کسانوں کے درمیان جھڑپوں میں 56 افراد ہلاک
  • نائیجیریا: چرواہوں اور کسانوں کے درمیان جھڑپوں میں 56 افراد ہلاک