Nawaiwaqt:
2025-04-22@18:58:39 GMT

پی سی بی کا 2024 کیلئے ہال آف فیم کرکٹرز کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT

پی سی بی کا 2024 کیلئے ہال آف فیم کرکٹرز کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ  کی جانب سے 2024  کیلئے  ہال آف فیم کرکٹرز کا اعلان کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ہال آف فیم میں مشتاق محمد، انضمام الحق، سعید انور اور مصباح الحق کو ایک آزاد اور شفاف ووٹنگ کے عمل کے ذریعے شامل کیا گیا۔واضح رہے  کہ   پاکستان کرکٹ بورڈ ہر سال دو کرکٹرز کو ہال آف فیم میں شامل کرتا ہے تاہم اس مرتبہ چار کرکٹرز اس لیے شامل کیے گئے۔
چاروں اسٹالورٹس کو اس سال باقاعدہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کیا جائے گا اور انہیں یادگاری ٹوپیاں اور خصوصی طور پر ڈیزائن کی گئی تختیاں پیش کی جائیں گی۔چیئرمین  پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ یہ کرکٹرز ہمارے سفیر ہیں اور پی سی بی انہیں یہ اعزاز دینے میں فخر محسوس کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہمارے کرکٹرز ان عظیم کھلاڑیوں کے نقش قدم پر چلیں گے،  پی سی بی ہال آف فیم میں اس سے قبل عبدالقادر، اے ایچ کاردار، فضل محمود، حنیف محمد، عمران خان، جاوید میانداد، وسیم اکرم، وقار یونس، یونس خان اور ظہیر عباس شامل ہوچکے ہیں۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پی سی بی

پڑھیں:

آئی پی ایل: غیر ملکی کرکٹرز کی خراب کارکردگی، سہواگ نے آڑے ہاتھوں لے لیا

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر وریندر سہواگ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) 2025 میں ناقص کارکردگی دکھانے والے غیر ملکی کرکٹرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وریندر سہواگ غیر ملکی کرکٹرز گلین میکسویل اور لیام لیونگ اسٹون پر برس پڑے۔

میڈیا سے گفتگو میں سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ پنجاب کنگز کے گلین میکسویل اور رائل چیلنجرز بنگلور کے لیام لیونگ اسٹون سے متعلق کہا کہ مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے میکسویل اور لیونگ اسٹون کی لگن ختم ہوگئی ہو، یہ یہاں صرف چھٹیاں منانے آتے ہیں اور چھٹی مناکر چلے جاتے ہیں۔

سہواگ نے کہا کہ وہ آتے ہیں، مزے کر کے واپس چلے جاتے ہیں، ان میں ٹیم کے لیے لڑنے کی کوئی خواہش نظر نہیں آتی، ان کی کارکردگی اس سیزن میں اعلیٰ کارکردگی کے ساتھ ناکام ہو گئی ہے۔

رواں سیزن میں 4 کروڑ سے زائد معاوضہ وصول کرنے والے پنجاب کنگز کے گلین میکسویل نے 6 میچز کی 5 اننگز میں8.20 کی اوسط سے صرف 41 رنز بنائے اور 4 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

دوسری جانب 8 کروڑ بھارتی روپے سے زیادہ کی قیمت لینے والے رائل چیلنجرز بنگلور کے جارہانہ مزاج بیٹر لیام لیونگ اسٹون کی کارکردگی بھی توقع کے مطابق نہیں رہی، لیونگ نے 7 میچز میں مجموعی طور پر 87 رنز بنائے ہیں۔
مزیدپڑھیں:سولر صارفین کے لیے بری خبر، سمارٹ اے ایم آئی میٹرز کی پرائیویٹ پرچیز پر پابندی عائد

متعلقہ مضامین

  • کینال منصوبہ اگر ہمارے ہاتھ سے نکل گیا تو پھر احتجاج کیلئے نکلیں گے: وزیراعلیٰ سندھ
  • پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں نئی تنظیم سازی کیلئے گائیڈ لائنز جاری
  • آئی پی ایل: غیر ملکی کرکٹرز کی خراب کارکردگی، سہواگ نے آڑے ہاتھوں لے لیا
  • پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات بلند ترین سطح پر ،جولائی 2024 تامارچ 2025 ایک سال میں 9.38 فیصد اضافہ ہوا
  • بھارتی کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان کردیا، سب سے زیادہ پیسے کون لے رہا ہے؟
  • بھارتی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان، کئی نئے چہرے شامل
  • اقوام متحدہ کے امن مشنز کیلئے پاکستان کے بھرپور تعاون پرمحسن نقوی کا شکریہ ادا کرتا ہوں؛ جین پیر لاکروا
  • علی امین کا ڈیرہ جات میں خدمات دینے والے فورسز کے اہلکاروں کیلئے انعام کا اعلان
  • ہمارے حکمران اور سیاستدان اُمت مسلمہ سے نہیں ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری 
  • ہم نے فلسطین کی حمایت کو زندہ رکھنا ہے، ہمارے حکمران اور سیاستدان اُمت مسلمہ سے نہیں ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری