Islam Times:
2025-04-22@05:59:38 GMT

غزہ، القسام بریگیڈ کے حملے میں 4 صیہونی فوجی ہلاک، 7 زخمی

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT

غزہ، القسام بریگیڈ کے حملے میں 4 صیہونی فوجی ہلاک، 7 زخمی

القسام بریگیڈز نے بتایا کہ اس نے مرکاوا ٹینک کو "یٰسین 105” گولے سے نشانہ بنایا۔ ایک مکان میں قابض فوج کو "105 اینٹی پرسنل” شیل سے نشانہ بنایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں مزاحمت کاروں کے حملے میں چار صیہونی فوجی ہلاک ہو گئے۔ قابض اسرائیلی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ لڑائی میں 4 فوجی ہلاک اور 7 زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوجیوں کو شمالی غزہ کی پٹی میں بیت حانون کے علاقے میں ایک مشکل سکیورٹی واقعے میں مارا گیا، جب مزاحمت نے پیادہ فوج اور ٹینکوں کی فوج کے خلاف کئی بارودی آلات کو دھماکے سے اڑا دیا۔ اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ فوجیوں کو مقبوضہ بیت المقدس کے شعارز زیڈک میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ اس نے شمالی غزہ کی پٹی میں  قابض فوج کو نشانہ بنانے کے لیے ایک حملے کا منصوبہ بنایا تھا۔ القسام بریگیڈز نے بتایا کہ اس نے مرکاوا ٹینک کو "یٰسین 105” گولے سے نشانہ بنایا۔ ایک مکان میں قابض فوج کو "105 اینٹی پرسنل” شیل سے نشانہ بنایا گیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سے نشانہ بنایا

پڑھیں:

میانوالی،پولیس اور سی ٹی ڈی کے آپریشن میں 10 خوارجی ہلاک، متعدد زخمی  

ویب ڈیسک:میانوالی میں پولیس اور سی ٹی ڈی  کے آپریشن میں 10خوارجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

 رپورٹس کے مطابق میانوالی کے علاقے مکڑوال میں پولیس اور سی ٹی ڈی  نے دہشتگردوں کیخلاف مشترکہ آپریشن کیا۔

  پولیس کاکہنا ہے کہ آپریشن میں 10خارجی دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی  ہو گئے۔

  دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہری ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی  ہو گیا جبکہ علاقے میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری ہے۔

ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی
  • میانوالی،پولیس اور سی ٹی ڈی کے آپریشن میں 10 خوارجی ہلاک، متعدد زخمی  
  • صنعا پر امریکی فضائی حملہ، 12 افراد جاں بحق، 30 زخمی
  • صنعا پر امریکی فضائی جارحیت جاری، مزید 12 یمنی شہید، 30 زخمی
  • اسرائیل کی جانب سے لبنان میں ایک گاڑی پر ڈرون حملہ
  • القسام بریگیڈ کا ایک اور مہلک حملہ، اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی، ٹینکس تباہ
  • صیہونی حملے کے بعد اسرائیلی نژاد امریکی قیدی کا کوئی علم نہیں، ایک محافظ شہید ہو چکا ہے، القسام بریگیڈ
  • غزہ میں مزاحمت کاروں نے اسرائیلی ٹینک کو اڑا دیا، ایک افسر ہلاک، کئی زخمی
  • راولپنڈی: مسلح افراد کے حملے میں فوڈ چین کا رائیڈر زخمی
  • حوثیوں نے اسرائیل اور امریکی طیارہ بردار بحری جہازوں پر حملے کرنے کا اعلان کردیا