Nawaiwaqt:
2025-04-22@06:12:22 GMT

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی مولانافضل الرحمان سے ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی مولانافضل الرحمان سے ملاقات

 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے  جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  سے اسلام آباد میں ان کی  رہائش گاہ   پر ملا قات کی ہے۔  تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ نے مولانا فضل الرحمن کی خیریت دریافت کی ، محسن نقوی  نے  مولانا فضل الرحمن کی صحت کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار   کیا۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال  کیا گیا،  خیبرپختونخوا خصوصا ًکرم میں قیام امن کیلئے اقدامات پر بھی گفتگو  تفصیلی گفتگو کی گئی۔  محسن نقوی  نے کہا   مولانا فضل  الرحمان  سے دیرینہ نیاز مندی ہے، پاکستان کی سیاست میں مولانا فضل الرحمن کا مثبت کردار قابل تعریف ہے۔ وفاقی  وزیرداخلہ اور مولانا فضل الرحمن  نے امدادی اشیاء کے قافلوں کی پارا چنار آمد پر اطمینان کا اظہار کیا۔  محسن نقوی  نے  کہا کرم میں قیام امن کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا ہے، بعض عناصر نے جان بوجھ کر کرم ایشو کو غلط رنگ دیا ، صورتحال کی بہتری کیلئے گرینڈ جرگہ کی مخلصانہ کاوشوں کو سراہتے ہیں ۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی سفیر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور تعاون کے فروغ سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے معاشی و سماجی شعبوں میں سعودی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ انسداد منشیات کانفرنس میں سعودی وفد کی شرکت پر شکر گزار ہیں۔ ہم منشیات اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مزید مؤثر تعاون کے خواہاں ہیں۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ پاسپورٹ کے حصول کے لیے نئی شرائط متعارف کرائی جا رہی ہیں جبکہ بھکاری مافیا کے خلاف بھی گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی شہریوں کے لیے پاکستان آنے پر کوئی ویزا پابندی نہیں جب چاہیں آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی حکومت نے بے گناہ خاندان کی رہائی اور وطن واپسی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔

سعودی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے انتہائی قریبی تعلقات ہیں، جنہیں مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا 2 کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • فضل الرحمان حافظ نعیم ملاقات: فلسطین کا مسئلہ اجاگر کرنے کے لیے ’مجلس اتحاد امت‘ کے نام سے فورم بنانے کا اعلان
  • مولانا فضل الرحمٰن اور امیر جماعت اسلامی کے درمیان ملاقات آج ہوگی
  • محسن نقوی کی سعودی سفیر سے ملاقات ‘ تعلقات مضبوط بنانے کے غزم کا اعادہ
  • پاکستانی پاسپورٹ کے حصول کیلئے نئی شرائط عائد کی جارہی ہیں؛ وفاقی وزیر داخلہ
  • بلوچستان کو خیرات نہیں، بلکہ حقوق دیں، مولانا ہدایت الرحمان
  • محسن نقوی اور سعودی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
  • محسن نقوی کی سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے ملاقات
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی سفیر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
  • محسن نقوی سے اقوامِ متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل امن مشنز جین پیر لاکروا کی ملاقات