اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے ملک کی معیشت کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر 2024 میں ترسیلات زر کا حجم 3.1 بلین ڈالر تک پہنچا، جو نومبر 2024 کے مقابلے میں 5.6 فیصد زیادہ ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ دسمبر 2023 سے دسمبر 2024 کے دوران ترسیلات زر میں 29.

3 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ترسیلات زر میں یہ ریکارڈ اضافہ ہمارے اوورسیز پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کی جانب سے ملک کی ترقی میں ان کے آہنی عزم کا واضح ثبوت ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ترسیلات زر میں اس نمایاں اضافے نے ان عناصر کے دعوؤں کو بے بنیاد ثابت کر دیا ہے جو ملکی معیشت کو جام کرنے کے نعرے لگا رہے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اب معاشی استحکام کے بعد ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے اور یہ کامیابی پوری قوم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت پاکستان عوام کی فلاح و بہبود اور ملکی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سازگارماحول ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سازگارماحول ہے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی 38 فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجٹ میں آگئی ہے، پالیسی ریٹ ساڑھے 22 فیصد سے کم ہو کر 12 فیصد پر آگیا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ شاندارایونٹ میں آکر خوشی ہوئی، چین، افریقا، یورپ، امریکا اور دیگر ملکوں کے نمائندگان کو دیکھ کر خوشی ہوئی، ہمارے ان ملکوں کے ساتھ شاندار دوستانہ اور کاروباری تعلقات ہیں۔

دنیا نے زراعت میں بہت ترقی کی اور آگے نکل گئی، ہم قیمتی وقت کا ضیاع کرتے رہے: شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دنیا نے زراعت میں بہت ترقی کی اور آگے نکل گئی، ہم قوم کے قیمتی وقت کا ضیاع کرتے رہے، ہمارے پاس آف سیزن اجناس کی اسٹوریج کا خاطرخواہ انتظام نہیں ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ وزیرِ تجارت سمیت متعلقہ محکموں کو شاندار ایونٹ پر مبارکباد دیتا ہوں، معاشی طور پر مستحکم پاکستان ترقی و خوشحالی کے راستے پر گامزن ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انجینئرنگ، زراعت اور معدنیات میں بڑا پوٹینشل ہے، پاکستان میں آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کے میدان میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے، نوجوان خود کو جدید تکنیک اور پیشہ ورانہ تربیت سے آراستہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں، بلوچستان اور خیبرپختون خوا سمیت اللّٰہ نے پاکستان کو قدرتی وسائل سے نوازا ہے۔

شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ نمائش میں زرعی مشینری، قیمتی پتھر، ادویات اور دیگرشاندار اسٹالز ہیں، ہمیں جدت، تحقیق اور ترقی کی طرف جانا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات بلند ترین سطح پر ،جولائی 2024 تامارچ 2025 ایک سال میں 9.38 فیصد اضافہ ہوا
  • ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات 13.613 بلین ڈالر کی بلند ترین سطح پر ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات  بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، وزیراعظم کا خراج تحسین
  • ٹیکسٹائل برآمدات 13.613 بلین ڈالر کی بلند ترین سطح پر، وزیراعظم کا 9.38 فیصد اضافے کا خیر مقدم
  • ملکی معیشت کا انحصار برین ڈرین اور ترسیلات زر پر ہے
  • ایسٹر تجدید اور امید کی علامت ، صدرمملکت اور وزیراعظم  کی  مسیحی برادری کو مبارکباد
  • دنیا نے زراعت میں ترقی کی، ہم وقت ضائع کرتے رہے: شہباز شریف
  • پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سازگارماحول ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • دنیا زراعت میں ترقی کر کے آگے نکل گئی اور ہم قوم کا قیمتی وقت ضائع کرتے رہے. وزیراعظم
  • دنیا زراعت میں آگے نکل گئی،ہم قوم کا قیمتی وقت ضائع کرتے رہے: وزیراعظم