9مئی کی ایف آئی آرز میں ساری دفعات انسداد دہشتگردی ایکٹ کی لگی تھیں، پھر ان دفعات پر فوجی ٹرائل کیسے ہوا،جسٹس مسرت ہلالی
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ 9مئی کی ایف آئی آرز میں ساری دفعات انسداد دہشتگردی ایکٹ کی لگی تھیں،مجھے نہیں پتہ پھر ان دفعات پر فوجی ٹرائل کیسے ہوا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت ہوئی،سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی، دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ صرف جائے وقوعہ پر موجود ملزمان کو ملٹری کورٹس لیکر گئے،ویسے تو ملزمان کی تعداد5ہزار سے زیادہ تھی۔
اس نکتے پر بھی وضاحت کریں فوجی عدالت میں فیصلہ کون لکھتاہے؟جسٹس مسرت ہلالی
وکیل خواجہ حارث نے کہاکہ ایکٹ ان پر لاگو ہوتا ہے جو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہوں،ہر دہشتگرد پر بھی آرمی ایکٹ کا اطلاق نہیں ہوتا، جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ کیا ٹرائل انہی ایف آئی آرز کی روشنی میں کیا جو تھانوں میں درج ہوئی تھیں؟آئینی بنچ نے کہاکہ تعزیرات پاکستان، اے ٹی اے کے تحت کیسز پر کارروائی فوجی عدالت کیسے کر سکتی ہے؟ جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ جو 3ایف آئی آرز کی کاپی ہمیں دی، ان میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعات نہیں،خواجہ حارث نے کہاکہ تفتیش کے بعد مزید دفعات شامل کی جا سکتی ہیں،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ مزید دفعات شامل کرنے کا الگ سے طریقہ کار موجود ہے،کیا پولیس تفتیش پر ہی انحصار کیا گیا تھا،خواجہ حارث نے کہاکہ جب ملزم فوجی تحویل میں جائے تو وہاں تفتیش کا اپنا نظام ہے۔
پی آئی اے پورے یورپ میں آپریٹ کرےگی،خواجہ آصف
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ عدالت کو صرف 3مقدمات پیش کئے ہیں،مجموعی طور پر 9مئی کی 35ایف آئی آرز اور 5ہزار ملزمان ہیں،خواجہ حارث نے کہاکہ کلبھوشن کا ٹرائل بھی فوجی عدالت میں کیا گیا تھا، کلبھوشن کا مقدمہ تو عالمی عدالت انصاف میں بھی چلا تھا، عالمی عدالت انصاف نے بھی فوجی عدالت کو تسلیم کیاتھا،کئی دہشتگردوں کی سزاؤں کیخلاف اپیلیں ہائی کورٹس میں چلیں اور فیصلےہوئے،سپریم کورٹ کے 7رکنی آئینی بنچ نے سماعت پیر تک ملتوی کردی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
ٹی ایچ کیو ہسپتال :انسدادِ پولیو مہم کا آغاز،عمران نذیر نے بچوں کوپولیو قطرے پلائے
لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال رائیونڈ میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کر دیا۔معاونِ خصوصی وزیر اعلیٰ عظمی کاردار، سیکرٹری صحت و آبادی نادیہ ثاقب، یونیسف عالمی ادارہِ صحت کے نمائندے بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر صحت نے ٹی ایچ کیو ہسپتال رائیونڈ میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر پولیو کی مہم کے 100 فیصد اہداف حاصل کرنے ہیں۔والدین 5 سال تک کے بچوں کو ہر صورت پولیو ویکسینیشن پلوائیں بچے کو عمر بھر کی معذوری سے بچائیں گے۔پولیو کی جنگ کیخلاف ہمیں ہر صورت کامیاب ہونا ہے۔ اگلے برس پاکستان پولیو فری ملک ہو گا۔جبکہ وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے فیلڈ میں لاہور کے مختلف علاقوں میں پولیو مہم کا جائزہ لیا۔ فیلڈ میں پولیو ورکرز سے ملاقات کی،مہم کے بارے دریافت کیا۔ خواجہ عمران نذیر نے جانفشانی اور ایمانداری سے پولیو مہم کو کامیاب بنانے پر ورکرز کو شاباش دی۔ مختلف گھروں میں جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلوائے۔