مجھے لنڈے کی جیکٹ سے 100 پاؤنڈ ملے: عاصم محمود نے دلچسپ کہانی سنا دی
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عاصم محمود نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ کالج میں تھے تو اُنہیں لنڈے کی جیکٹ میں سے 100 پاؤنڈ کا نوٹ ملا تھا۔
عاصم محمود نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی۔
اُنہوں نے اس شو میں ایک دلچسپ کہانی سناتے ہوئے بتایا کہ میرے کالج میں صرف نیلے رنگ کا سوئیٹر پہننے کی اجازت تھی لیکن اچانک بہت زیادہ سردی بڑھ گئی تو کالج میں نیلے رنگ کی جیکٹ، کوٹ یا سوئیٹر کچھ بھی پہننے کی اجازت دے دی گئی۔
View this post on InstagramA post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
اداکار نے بتایا کہ میں نے سوچا کہ آج گھر جا کر بولوں گا کہ مجھے نیلے رنگ کا کوئی سوئیٹر یا جیکٹ لا دیں لیکن ہوا کچھ یوں کے گھر سے کالج جاتے ہوئے راستے میں ایک لنڈا بازار آتا تھا جہاں مجھے ایک جیکٹ دیکھتے ہی پسند آ گئی تو میں نے وہ جیکٹ خرید لی۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ میں نے گھر آتے ہی جیکٹ مشین میں دھولنے کے لیے ڈال دی جب میں جیکٹ کو دھونے اور سکھانے کے بعد استری کر رہا تھا تو اس کے اندر ایک خفیہ جیب تھی۔
عاصم محمود نے یہ بھی بتایا کہ میں نے اس نیت کے ساتھ جیکٹ کی اس جیب کو کھولا کہ اس میں سے ڈالرز نکلیں گے، جب میں نے جیکٹ کی جیب کھولی تو اس میں سے مجھے 100 پاؤنڈ ملے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ڈکی بھائی کی جیل کہانی پر نیا تنازع—سینڈوچز کس نے کھائے؟ سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی
پاکستان کے معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی جوا ایپس کی تشہیر اور مبینہ منی لانڈرنگ کے الزام میں تین ماہ جیل کاٹنے کے بعد ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ ان کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ ملائیشیا میں ہونے والے بین الاقوامی ڈیجیٹل کری ایٹرز ایونٹ میں شرکت کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔ بعد ازاں ضمانت پر رہائی اس دعوے کے بعد ممکن ہوئی کہ انہوں نے حکام کو بھاری رشوت ادا کی۔
رہائی کے بعد ڈکی بھائی نے ایک تفصیلی وی لاگ جاری کیا جس میں انہوں نے جیل میں پیش آنے والی ناانصافیوں اور مشکلات کا ذکر کیا۔ ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے جیل کے کھانے اور اپنی صحت کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ معدے کی تکلیف کے باعث ڈاکٹرز نے انہیں ہلکی مائع غذا تجویز کی تھی۔ انہوں نے اپنے بھائی سے روزانہ سب وے سینڈوچ بھجوانے کی درخواست کی تھی، تاہم ایک روز سینڈوچ نہ پہنچے۔ انہوں نے تین دن تک انتظار کیا اور بعد میں انکشاف ہوا کہ جیل کا عملہ ہی وہ سینڈوچز کھا رہا تھا۔ ڈکی بھائی کی یہ کہانی سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر نیا تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ متعدد صارفین ان کے بیانات پر عدم اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں، جبکہ کچھ انہیں مبالغہ آرائی اور جھوٹ کا مرتکب قرار دے رہے ہیں۔