Express News:
2025-04-23@21:32:21 GMT

آج کا دن کیسا رہے گا؟

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT

حمل:

21 مارچ تا 21 اپریل

کسی بھی مسئلے کو خود پر طاری کرلینا مناسب رویہ نہیں، جو بات آپ کو پریشان کررہی ہے اس کا حل بھی نکل آئے گا اس لیے بہتر ہے آگے کی جانب پیش قدمی کیجئے۔ اپنی صحت کی طرف سے لاپرواہی درست طرز عمل نہیں۔ محبت کے معاملات پریشان کرسکتے ہیں۔ اپنے چاہنے والوں کا خیال رکھیں۔ شادی شدہ افراد اپنے پارٹنر کا مزید خیال رکھیں۔ آمدنی میں اضافے کی توقع ہے۔

 

ثور:

22 اپریل تا 20 مئی

کچھ دنوں سے پریشانیاں نے گھر دیکھا ہوا ہے، یوں لگتا ہے جیسے بدنظری کے اثرات شکار کررہے ہیں، جس کی وجہ سے ہر کام میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔ نظر اتاریئے اور صدقہ دیجئے۔ لائف پارٹنر کو نظر انداز نہ کریں۔ چھوٹی چھوٹی باتیں بڑے طوفان کا پیش خیمہ بن سکتی ہیں۔ آپ کی صاف گوئی کی عادت معاملات خراب کرسکتی ہے، اس لیے تلخ معاملات میں خاموشی بہتر ہے۔

 

جوزا:

21 مئی تا 21 جون

خطرات ٹلنے والے ہیں، اچھے دنوں کی شروعات ہے۔ وقت بدل رہا ہے۔ صبح کی ابتدا ہی سے موافق حالات کا سامنا ہوگا، خود میں ایک نئی توانائی محسوس کریں گے۔ مخالفین کا سامنا بھی خوش مزاجی سے کیجئے، اپنی مذہبی عبادات ادا کیجئے۔ دینی معاملات میں دل لگانا دنیاوی معاملات کے سدھار کا ذریعہ بنے گا۔ کوئی نیا کام شروع کرنے سے پہلے قریبی لوگوں سے مشورہ ضرور کیجئے۔

سرطان:

22 جون تا 23 جولائی

اپنے کام سے کام رکھنا زیادہ بہتر طرزِ عمل ہوگا، دوسروں کے معاملات میں پڑ کر خود کو ہلکان نہ کیجئے۔ ایسے معاملات سے بچ کر چلیں جس میں تھوڑا سا بھی رسک ہو۔ موڈ کی خرابی میں موجودہ ماحول کو چھوڑنا بہتر ہوگا۔ غصہ کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ اپنی صحت کی جانب توجہ دیجیے۔ عبادات میں دل لگایئے اور صدقہ دیجیے۔

اسد:

24 جولائی تا 23 اگست

وقت کا ضیاع مناسب نہیں۔ ستارے موافق ہیں، جن کاموں کو ٹالا ہوا تھا انھیں شروع کرنے کےلیے بہترین وقت ہے۔ اصل منصوبوں کو چھوڑ کر فضول کاموں پر دھیان دینا چھوڑ دیں۔ اچھا وقت گزر جانے کے بعد پچھتانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ اپنے جذبات کے اظہار میں ہچکچانا بند کردیں، اگر کسی سے محبت ہے تو اس کا اظہار کریں۔ شادی شدہ افراد اپنے لائف پارٹنر پر توجہ دیں۔ گھر سے باہر جانے کا پلان اچھا ثابت ہوگا۔ بچوں کو نظر انداز نہ کریں، وہ آپ کی توجہ مانگ رہے ہیں۔ بے روزگار افراد کےلیے بھی آج کا دن اچھی خبر لائے گا۔ کوشش ضرور کیجئے۔

سنبلہ:

24 اگست تا 23 ستمبر

فی الحال نئے تعلقات کی ابتدا اچھی ثابت نہیں ہوگی۔ معاملات جس طرح چل رہے ہیں ویسے ہی چلنے دیجیے۔ خود کی جانب سے لاپرواہی مناسب نہیں۔ اپنی صحت، تعلیم اور کاروبار پر دھیان دیجئے۔ حالات تھوڑے مشکل ضرور ہیں لیکن بہتری کی توقع ہے۔ مالی حالات میں اگرچہ تنگی بھی ہو تو کوئی ایسا کام ہرگز نہ کریں جس میں ناجائز آمدن ہو۔ ناراض لوگوں کو منانا آپ کی زندگی پر مثبت اثرات ڈال سکتا ہے۔ رشتے داروں کے لیے بھی وقت نکالیے۔ شادی شدہ افراد کو مالی حالات میں تھوڑی پریشانی ہوسکتی ہے لیکن کفایت شعاری تنگی داماں کی شکایت دور کرنے کا باعث ہوگی۔ گھر میں اچانک مہمان آسکتے ہیں۔

میزان:

24 ستمبر تا 23 اکتوبر

کوئی اچھا سرپرائز مل سکتا ہے، غیر متوقع دن ہے، کہیں سے کوئی پیشکش ہو تو انکار نہ کیجئے۔ رکے ہوئے کام بھی آج بننے کی توقع ہے۔ نوکری اور کاروباری امور میں اچھے اشارے مل رہے ہیں۔ غیر شادی شدہ افراد اگر رشتہ دیکھ دہے ہیں تو یہ بہترین وقت ہے۔ روٹھے ہوئے لوگ خود ہی مان جائیں گے۔ کسی ایسے شخص سے بھی اچانک ملاقات ہوسکتی ہے جس سے کافی دنوں سے نہیں ملے۔ مجموعی طور پر آج کا پورا دن خوشگوار ہوگا۔

عقرب:

24 اکتوبر تا 22 نومبر

کچھ معاملات کو وقت پر چھوڑ دینا بہتر ہوگا۔ زبردستی کے بنائے ہوئے تعلقات خود کو تکلیف دے سکتے ہیں۔ لوگوں کے معاملات میں پڑنے کے بجائے اپنے رکے ہوئے کاموں پر دھیان دیجئے۔ آپ کی فیملی اور پارٹنر کو آپ کی ضرورت ہے۔ لاپروائی مناسب طرز عمل نہیں۔ دوستوں سے زیادہ گھر کو اہمیت دیجئے۔ رشتے داروں کو آپ سے شکایت ہوسکتی ہے، ان کا خیال رکھیں۔

قوس:

23 نومبر تا 22 دسمبر

دل کے معاملات پریشان کریں گے۔ یک طرفہ محبت گھاٹے کا سودا ہے۔ اگر کوئی آپ کا ساتھ نہیں چاہتا تو زبردستی کا بندھن خود کو تکلیف دے گا۔ بہت سی باتوں کو نظر انداز کرکے آگے بڑھنے کا وقت ہے۔ شادی شدہ افراد اپنے پارٹنر اور بچوں کو توجہ دیں۔ باہر کے ’’معاملات‘‘ کی وجہ سے گھر کا ماحول خراب نہ ہونے دیں۔ صحت کے مسائل کا سامنا ہوگا لیکن اس کی وجہ آپ کی اپنی لاپروائی ہے۔ مالی تنگی کا شکار افراد خیالی دنیا سے باہر نکل کر عمل کی طرف آئیں۔ قابل عمل منصوبوں کی ابتدا کیجئے۔ دینی معاملات سے دوری دنیاوی معاملات خراب کرنے کا بھی باعث بن رہی ہے۔ خود کو سدھارنے کی طرف دھیان دیجئے۔

جدی:

23 دسمبر تا 20 جنوری

کاموں میں رکاوٹ کا سامنا ہوسکتا ہے۔ حاسدین کی نظر ہے۔ صدقہ دیجئے۔ عبادات پر دھیان دیں۔ وقت مشکل ضرور ہے لیکن اچھے دن بھی قریب ہی ہیں۔ دوسروں سے زیادہ خود پر انحصار کیجئے۔ مستقل مزاجی مخالفین کے منہ بند کردے گی۔ راست گوئی سے کام لیجیے۔ وعدہ خلاف لوگوں پر مزید اعتبار نہ کریں۔ نیا کام شروع کرنے سے پہلے ادھورے منصوبوں کو مکمل کیجئے۔ فی الحال کہیں سرمایہ کاری نہ کریں، فضول خرچی سے بھی گریز کرنا ہوگا۔

دلو:

21 جنوری تا 19 فروری

لالچ مشکلات میں ڈال سکتی ہے، اجنبیوں کی طرف سے محتاط رہیں۔ دھوکا اور مالی نقصان کا خدشہ ہے اس لیے احتیاط کا دامن تھامے رکھیں۔ مخلص لوگوں کا ساتھ نہ چھوڑیں، برے وقت میں وہی کام آئیں گے۔ پیسے سے زیادہ ذہنی سکون بہتر ہے۔ ایسے معاملات میں نہ پڑیں جو پریشانی کا باعث ہوں۔ اپنے کام سے کام رکھیں۔ گھر والوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا مناسب ہوگا۔ عبادات پر دھیان دیجئے۔

حوت:

20 فروری تا 20 مارچ

اپنی جس غلطی سے مشکل میں پڑے تھے اس سے باہر نکلنے کا امکان ہے۔ ملازمت اور کاروباری معاملات میں بھی جو پریشانی تھی وہ آج دور ہوجائے گی۔ کچھ لوگ معاملات میں رکاوٹ بن رہے تھے لیکن خود ہی راستے سے ہٹ جائیں گے۔ اچھا دن ہے، معاملات میں سدھار نظر آئے گا لیکن خود سے کسی غلطی سے بچیں۔ اپنے ساتھیوں کا بھی خیال رکھیں۔ صحت کے معاملات اب بھی نازک ہیں۔ بری عادتوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کی ابتدا کےلیے بہترین وقت ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شادی شدہ افراد معاملات میں کا سامنا کی ابتدا رہے ہیں کی طرف وقت ہے خود کو

پڑھیں:

تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد نہیں ہوگا، جے یو آئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام نے حتمی طور پر فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ تحریک انصاف کےساتھ اتحاد نہیں کریگی اور نہ ہی کسی ایسے اتحاد میں شامل ہوگی جو تحریک انصاف کے ایما پر قائم کیا جائیگا۔

اس کافیصلہ جمعیت نے اپنی مجلس عمومی کے دو روزہ اجلاس میں کیاہے جواتوار کو لاہور میںاختتام پذیر ہوگیا ہے۔

جمعیت نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں آزاد حزب اختلاف کا کردارادا کرتی رہے گی وہ حکومت کا حصہ نہیں بنے گی اور پارلیمنٹ میں زیر غوآنے و الے معاملات کاجائزہ لیتی رہے گی اورعندالضرورت تحریک انصاف کے ساتھ تعاون کرنے یا نہ کرنے کا تعین ہوگا۔

جمعیت العلمائے اسلام کے ذرائع نے جنگ /دی نیوز کو بتایا ہے کہ جمعیت العلمائے اسلام کے زیر اہتمام 27؍ اپریل کو مینار پاکستان کے سبزہ زار پر ’’اسرائیل مردہ باد‘‘ ریلی ہوگی اسی طرح دس مئی کو پشاور اور سترہ مئی کو کوئٹہ میں ’’اسرائیل مردہ باد‘‘ کے اجتماعات ہونگے۔

جمعیت نے پنجاب میں نہریں نکالے جانے کے معاملے میں اپنی سندھ تنظیم کے موقف کی تائید کا فیصلہ کیا ہے اور طے کیا ہے کہ جمعیت کی مرکزی تنظیم اس بارے میں کوئی راہ عمل اختیار نہیں کرے گی۔

منرلز اور مائنز کے قانون کے سلسلے میں جمعیت العلمائے اسلام صوبوں کے آئینی مفادات کا تحفظ کرے گی۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ جمعیت العلمائے اسلام نے مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں قومی معاملات کے بارے میں صائب فیصلے کئے ہیں۔

جمعیت نے تحریک انصاف کی بار بار اور پرزور درخواستوں پر اس سے رازداری کے ساتھ بعض وضاحتیں طلب کی تھیں جو کئی ہفتے گزر جانے کے باوجود جواب طلب ہیں جمعیت کا کہنا تھا کہ وہ حکومت کے خلاف سیاسی جماعتوں کے اشتراک سے بڑا اتحاد قائم کرنے کی خواہاں تھی جبکہ دوسری طرف وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات میں مصروف تھی اس نے وسیع تر سیاسی اتحاد کا ڈول ڈال رکھا تھا تاکہ ان خفیہ مذاکرات میں اس کی سودا کار حیثیت مستحکم ہوسکے ۔

اس طرح وہ ہم عصر سیاسی جماعتوں کو آلہ کار کے طور پر استعمال کرنے کے درپے تھی۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات کی رپورٹ جاری
  • کراچی میں ہیٹ ویو کی صورتحال ختم، آئندہ 3روز موسم کیسا رہے گا؟
  • اےکابل وقندھار کےمیرے اپنےلوگو !
  • ڈریں اس دن سے جب اڈیالہ جیل کا دروازہ ٹوٹ گیا تو معاملات کسی کے ہاتھ میں نہیں رہیں گے، اعتزازاحسن 
  • اگر مذاکرات پہلے کر لیے جاتے تو شاید یہ نوبت نہ آتی
  • رانا ثنا کا ایک بار پھر شرجیل میمن سے رابطہ، پانی کے مسئلے پر مشاورت آگے بڑھانے پر اتفاق
  •  رانا ثنااللہ کا  شرجیل میمن سے دوبارہ رابطہ، آبی تنازعپر مشاورت کو آگے بڑھانے پر اتفاق
  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟
  • تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد نہیں ہوگا، جے یو آئی