سابق امریکی صدر جمی کارٹر کی آخری رسومات ادا
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
سابق امریکی صدر جمی کارٹر کی آخری رسومات واشنگٹن کے نیشنل کیتھیڈرل میں ادا کردی گئیں۔
آخری رسومات میں موجودہ امریکی صدر جو بائیدن اور نائب صدر کمیلا ہیرس اگلی صف میں موجود رہیں۔
اس موقع پر صدر جو بائیڈن نے کہا کہ کارٹر کو اصول پسندی اور انسانیت کی خدمت کی بنیاد پر یاد رکھا جائے گا۔
نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سابق امریکی صدر بارک ساتھ ساتھ بیٹھے اور مسکراہٹوں کا تبادلہ کیا۔
جمی کارٹر کی آخری رسومات میں سابق امریکی صدر جارج بش اور لورا بش دعائیہ کتاب پڑھنے میں منہمک رہے۔ سابق صدر بل کلنٹن اور ہیلری کلنٹن بھی دوسری صف میں موجود تھے۔
مشیل اوبامہ کی آخری رسومات میں عدم شرکت پر سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سابق امریکی صدر کی ا خری رسومات
پڑھیں:
وزیراعظم سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات، کینال منصوبے پر مؤقف پیش کیا
وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی اہم ملاقات ہوئی ہے، وزیراعظم اعلیٰ سندھ نے نہروں کی تعمیر کے حوالے سے اپنا موقف وزیر اعظم کے سامنے رکھ دیا۔
وزیراعظم سے ملاقات میں دونوں فریقین نے متنازع نہروں کے معاملے پر ایک دوسرے کو اپنے مؤقف سے آگاہ کیا، وزیر اعظم اور مراد علی شاہ کی ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں ہوئی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیر اعظم شہباز شریف کے سامنے کنالز سے متعلق تحفظات رکھے، ملاقات میں سندھ کے وزیر جام خان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز بھی موجود تھے ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ دیگر وفاقی وزراء بھی موجود تھے،وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر اعظم کی ملاقات میں ماہرین آبپاشی بھی موجود تھے۔