محسن نقوی کی فضل الرحمٰن سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
ملاقات میں خیبرپختونخوا خصوصاً کُرم میں قیامِ امن کے لیے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔ محسن نقوی اور مولانا فضل الرحمٰن نے امدادی اشیا کے قافلوں کی پاراچنار آمد پر اظہارِ اطمینان کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن کی رہائشگاہ جا کر ان سے ملاقات اور خیریت دریافت کی۔ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمٰن کی صحت سے متعلق نیک خواہشات کا اظہار کیا، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں خیبرپختونخوا خصوصاً کُرم میں قیامِ امن کے لیے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔ محسن نقوی اور مولانا فضل الرحمٰن نے امدادی اشیا کے قافلوں کی پاراچنار آمد پر اظہارِ اطمینان کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ کُرم میں قیامِ امن کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا ہے، بعض عناصر نے جان بوجھ کر کُرم ایشو کو غلط رنگ دیا، صورتحال کی بہتری کے لیے گرینڈ جرگہ کی مخلصانہ کوششوں کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن سے دیرینہ نیاز مندی ہے، پاکستان کی سیاست میں ان کا مثبت کردار قابلِ تعریف ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
علامہ اقبالؒ کا فلسفہ آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہے:محسن نقوی
سٹی42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےعلامہ اقبالؒ کی 87ویں برسی پر اپنےرپیغام میں شاعر مشرق کی بے مثال خدمات پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محسن نقوی خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا کہ عظیم مفکراقبالؒ نےخودی، اتحاد اوربھائی چارےکاعالمگیری پیغام دیا ،علامہ اقبالؒ کا فلسفہ آج بھی مشعل راہ ہے،علامہ اقبالؒ کا احسان قوم تا قیامت نہیں اتار سکتی،اقبالؒ کےفلسفےکےمطابق ہمیں ہرچیلنج کامقابلہ ملکر کرناہے۔
ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی
محسن نقوی نے مزید کہا کہ علامہ اقبالؒ کے فلسفے پر عمل کرنیکی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہ تھی،وقت آگیا ہے ہم متحد ہوں ،ملک کی ترقی کیلئے پرعزم ہو کر کام کریں۔