اسلام آباد:

چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) محمد علی رندھاوا نے شاہراہِ دستور، مارگلہ ایونیو اور سرینا چوک انٹرچینج منصوبہ کا تفصیلی دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے مختلف منصوبوں کی تکمیل کے حوالے سے اہم ہدایات دیں۔

محمد علی رندھاوا نے مارگلہ روڈ سیکریٹریٹ تا بری امام سیکشن پر جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور ایم پی او ڈائریکٹوریٹ کو فوری طور پر کام مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ روڈ کے اطراف دیدہ زیب لینڈ سکیپنگ کی جائے اور گرین بیلٹس اور میڈین سٹرپس پر پھول لگائے جائیں تاکہ عوامی جمالیات کو بہتر بنایا جا سکے۔" چیئرمین سی ڈی اے نے اس کے علاوہ سیکریٹریٹ تا بری امام مارگلہ روڈ پر جدید اور خوبصورت لائٹس نصب کرنے کی بھی ہدایت دی۔

دورے کے دوران چیئرمین نے شاہراہِ دستور کی بیوٹیفکیشن کے منصوبے کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شاہراہِ دستور پر مستقل بنیادوں پر آرائشی لائٹس کی تنصیب پر کام تیز کیا جائے تاکہ نہ صرف بجلی کے اخراجات میں کمی آئے بلکہ سی ڈی اے کے اثاثہ جات میں بھی اضافہ ہو۔

چیئرمین سی ڈی اے نے سرینا انٹرچینج منصوبے کے مکمل شدہ حصوں کا بھی معائنہ کیا اور اس منصوبے میں سہروردی انڈر پاس اور اس سے منسلک سلپ سڑکوں کی فنشنگ مکمل کر کے کل ٹریفک کے لیے کھولنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ سری نگر ہائی وے کے دونوں انڈر پاسسز کو رواں ماہ ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ، محمد علی رندھاوا نے جناح ایونیو انٹرچینج منصوبے کے حصوں پر بھی تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور فلائی اوور کے اسٹرکچرل ورک کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

انہوں نے منصوبے کے اطراف لینڈ سکیپنگ کے کام کا بہترین ڈیزائن تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔

چیئرمین سی ڈی اے نے کنسلٹنٹس اور ریزیڈنٹ انجنئیرز سے کہا کہ وہ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے تعمیراتی سرگرمیوں کو تیز کریں تاکہ تمام منصوبے بروقت مکمل ہوں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انہوں نے کرنے کی

پڑھیں:

سپیکر قومی اسمبلی کاپارلیمنٹ لاجز کا دورہ ، تعمیراتی منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ

اسلام آباد(خبرنگار)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جمعرات کو پارلیمنٹ لاجز کا دورہ کیا ، وزیر مملکت برائے داخلہ و انسدادِ منشیات طلال چوہدری بھی ان کے ساتھ تھے، سردار ایاز صادق نے104 اضافی فیملی سوئٹس کے تعمیراتی منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور زیر تعمیر ماڈل پراجیکٹ کا معائنہ کیا،یہ منصوبہ 2011 ء میں شروع اور 2013 ء میں مکمل ہونا تھا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سپیکر سردار ایاز صادق کی درخواست پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے فنڈز کے اجرا کے احکامات جاری کئے اوران کی انتھک کاوشوں کی بدولت گزشتہ دہائی سے رکا ہوا تعمیراتی کام دوبارہ شروع ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • بسنت کے لیے پتنگ سازوں کی رجسٹریشن فیس مقرر، انتظامیہ کی ہدایات جاری
  • ایشیائی ترقیاتی بینک :پاکستان کیلیے 540 ملین ڈالر کے 2 منصوبوں کی منظوری ،257 ملین ڈالر کے ترقیاتی معاہدے
  • فرانسیسی ترقیاتی ایجنسی کے وفد کا این جی سی ہیڈ کوارٹرز لاہور کا دورہ
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 54 کروڑ ڈالرز کی منظوری
  • غیر ترقیاتی فنڈز کو بجلی، پانی کے منصوبوں پر خرچ کیا جائے، سید راحت حسین
  • سپیکر قومی اسمبلی کاپارلیمنٹ لاجز کا دورہ ، تعمیراتی منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ
  • وزیراعظم کا ٹیکس نیٹ میں توسیع اور محصولات کے ہدف کے حصول کے لیے ہدایات
  • پاکستان اور چین کی افواج کی مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق جاری، چینی سفیر کی شرکت
  • اے آئی استعمال کرنے والوں کو پی ٹی اے نے نئی ہدایات جاری کردیں
  • چیئرمین واپڈا سے فرانسیسی مالیاتی ادارے اے ایف ڈی وفد کی ملاقات