سائٹ اور میونسپل کارپوریشن میں تنازعہ کے حل کیلےے اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)سائٹ ایسوسی کے چیئرمین عبدالرحمن راجپوت کی درخواست پر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (HMC) اور سائٹ لمیٹڈ کے درمیان جاری تنازعہ کو حل کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد آفس میں ایک میٹنگ ہوئی جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر
زین العابدین میمن نے کی۔ میٹنگ میں اے ڈی سی I، اسسٹنٹ کمشنر، وائس چیئرمین احسن شیخ ایڈووکیٹ، ایگزیکٹو رکن ضیا الدین قریشی، ایچ ایم سی کا عملہ، اور سائٹ لمیٹڈ عملہ بشمول سید قمر اور انتخاب نے شرکت کی۔چیئرمین عبدالرحمن راجپوت نے ڈپٹی کمشنر سے درخواست کی کہ وہ سڑکوں پر نشان لگائیں، اس بات کو یقینی بنائیں کہ صنعتوں کو کوئی پریشانی نہ ہو۔ تاہم ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن نے سائٹ لمیٹڈ کی جانب سے انفرااسٹرکچر اور سڑکوں کی تباہی، ترقی کی کمی اور سیلاب کے دوران عدم موجودگی پر مایوسی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کے یہ حیدرآباد کی مرکزی داخلی گزرگاہ ہے اور اسے ہم بہترین سڑک بنانا چاہتے ہیں جو کہ حیدرآباد کے ٹریفک کے نظام کو مزید اچھا کریگی۔ڈپٹی کمشنر نے یقین دلایا کہ ان کی ٹیم سائٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر اور اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں تجاوزات ہٹانے کی نشاندہی کرے گی۔ مزید برآں، انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد کی سربراہی میں سائٹ ایسوسی ایشن، سائٹ لمیٹڈ اور ایچ ایم سی کے ارکان کے ساتھ ایک کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا۔ضیا الدین قریشی نے یہ بھی بتایا کہ تجاوزات کے خاتمے اور ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے بعد تزئین و آرائش کا کام سائٹ ایسوسی ایشن شروع کرے گی اور بتایا کہ اس سلسلے میں ایم ڈی سائٹ کو خط بھیجا جا چکا ہے۔اجلاس ایک واضح لائحہ عمل کے ساتھ اختتام پذیر ہوا جس میں سڑکوں کی مارکنگ، تنازعات کے حل کے لیے کمیٹی کی تشکیل اور تجاوزات اور ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے بعد تزئین و آرائش کے کام کا آغاز شامل ہے۔
تنازعہ حل
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سائٹ ایسوسی
پڑھیں:
آئی پی ایل؛ بنگال ایسوسی ایشن معروف کمنٹیٹرز کی تنقید پر پھٹ پڑی، بڑا مطالبہ کرڈالا
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں متعدد ٹیموں کے کپتانوں اور کوچز کی جانب سے اپنے ہوم پچ کیوریٹرز کے خلاف شکایات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران کرکٹ ایسوسی ایشن بنگال نے بھارتی بورڈ سے مشہور کمنٹیٹرز ہارشا بھوگلے اور سائمن ڈول پر ایڈن گارڈنز میں کمنٹری کرنے پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔
کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے یہ درخواست سائمن ڈول اور ہارشا بھوگلے کی جانب سے ہوم کیوریٹرز کی جانب سے سپورٹ نہ ملنے پر شہر سے باہر کسی میدان کو ہوم گراؤنڈ بنانے کی تجویز کے بعد کی گئی ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق ریاست کی ایسوسی ایشن نے بی سی سی آئی کو ایک سخت خط لکھا ہے جس میں آئی پی ایل کے رواں سیزن میں ہارشا بھوگلے اور سائمن ڈول کو ایڈن گارڈنز میں مزید کسی میچ میں کمنٹری کرنے سے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کرک بز سے گفتگو کرتے ہوئے سائمن ڈول کا کہنا تھا کہ اگر اجنکیا رہانے کی ٹیم (کولکتہ نائٹ رائڈرز) کو ایڈن گارڈنز کے کیوریٹرز کی جانب سے سپورٹ نہیں مل رہی تو ان کو نیا ہوم گراؤنڈ ڈھونڈنا چاہیئے۔
دوسری جانب ہارشا بھوگلے کا کہنا تھا کہ اگر کولکتہ نائٹ رائڈرز گھر پر کھیل رہی ہے تو ان کو وہ ٹریک ملنے چاہیئں جس کے متعلق ٹیم کا خیال ہے کہ ان کے بولرز کے لیے مدد گار ثابت ہوسکتی ہے۔