جوبائیڈن اور ہنٹر سے متعلق جھوٹپر ایف بی آئی ایجنٹ کو 6برس قید
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کے خلاف رشوت وصول کرنے کی جھوٹی کہانی گھڑنے والے ایف بی آئی کے مخبر کو 6برس قید کی سزا سنا دی گئی ۔ الیگزینڈر سمرنوف پر ایف بی آئی کو جھوٹی معلومات فراہم کرنے اور ٹیکس کی عدم ادائیگی کے لیے اپنی آمدن چھپانے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حکومت نے ججز تبادلوں سے متعلق تمام خط و کتابت سپریم کورٹ میں جمع کرا دی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے ججز تبادلوں سے متعلق تمام خط و کتابت سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔ ججز سنیارٹی کیس میں وفاقی حکومت نے ججز تبادلوں کے حوالے سے کی گئی تمام خط و کتابت سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔ عدالت عظمیٰ میں تبادلوں کی تمام تفصیلات متفرق درخواست کی صورت میں جمع کرائی گئیں۔سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی دستاویزات میں وزیراعظم کی صدر کو بھیجی گئی سمری اور صدر کی منظوری پر مبنی دستاویز بھی شامل ہے۔ علاوہ ازیں تبادلے کے لیے ججز اور متعلقہ چیف جسٹس صاحبان کی دی گئی رضامندی پر مبنی دستاویزات بھی جواب میں شامل کی گئی ہے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ کا 5 رکنی بینچ ججز سنیارٹی کیس کی سماعت کل کرے گا۔