پاکستان میں انٹرنیٹ بندش، عالمی کمپنیوں کے آپریشنز بیرون ملک منتقل
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
اسلام آباد(آن لائن) ملک میں انٹرنیٹ کی سست روی اور تعطل کے باعث عالمی کمپنیوں نے پاکستان میں موجود اپنے مختلف آپریشنز بیرون ملک منتقل کرنا شروع کردیے۔ واٹس ایپ نے سیشن سرور رؤٹنگ پاکستان سے باہر منتقل کردیا ہے۔ پی ٹی اے نے منتقلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وٹس ایپ سی ڈی این کی بیرون ملک منتقلی سے صارفین کو رابطے کرنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پی ٹی اے نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں فکسڈ لائن اور موبائل نیٹ ورکس پر انٹرنیٹ بہتر ہوا ہے ایک ماہ میں فکسڈ لائن انٹرنیٹ 2 درجے بہتر ہوا ہے۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ فکسڈلائن انٹرنیٹ کی اسپیڈ میں پاکستان 139 ویں نمبر پر ہے جہاں موبائل نیٹ ورک میں 3 درجے بہترہوئی ہے، موبائل نیٹ ورک میں پاکستان کی رینکنگ 97 نمبر پر ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ججز ٹرانسفر سینیارٹی کیس: رجسٹرار سپریم کورٹ کا جواب جمع
—فائل فوٹوججز ٹرانسفر سینیارٹی کیس میں رجسٹرار سپریم کورٹ نے جواب جمع کرا دیا۔
رجسٹرار سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ صدر ہائی کورٹ جج کو اس کی رضا مندی سے دوسری ہائی کورٹ منتقل کر سکتا ہے، صدر آرٹیکل 200 کی شق ایک کے تحت جج کو دوسری ہائی کورٹ منتقل کر سکتا ہے۔
سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز سنیارٹی کیس کی آج کی عدالتی کارروائی کا حکم نامہ جاری کردیا۔
رجسٹرار نے کہا کہ صدر چیف جسٹس پاکستان اور دونوں ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز سے مشاورت کے بعد جج کو منتقل کرسکتا ہے، وزارتِ قانون و انصاف نے یکم جنوری کو چیف جسٹس پاکستان سے مشاورت کی۔
سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے کہا کہ مشاورت/اتفاقِ رائے چیف جسٹس پاکستان کی طرف سے یکم جنوری کو فراہم کیا گیا۔