گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیکس کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں۔ ڈسٹرکٹ سیشن عدالت اسلام آباد میں علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے شریک ملزم اسد فاروق کے عدالت میں پیش ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔ عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔ واضح رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ کے روبرو ہونے والی سماعت میں علی امین گنڈاپور اور ان کے وکیل پیش نہیں ہوئے جبکہ شریک ملزم اپنے وکیل کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیکس کیس کی سماعت 25 جنوری تک ملتوی کردی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری علی امین
پڑھیں:
طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل میں نامزد ملزم کی عبوری ضمانت میں توسیع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251214-08-2
لاہور (مانیٹر نگ ڈ یسک ) سیشن کورٹ لاہور نے طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل میں نامزد ملزم کی عبوری ضمانت میں 22 دسمبر تک توسیع کر دی۔ گزشتہ روز سماعت ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ ہنجرا کی رخصت کے باعث ڈیوٹی جج نے کی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔