جے یو آئی نے صوبوں میں بھی مدارس رجسٹریشن کیلیے مسودہ تیار کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
اسلام آباد (آن لائن) جمعیت علمائے اسلام(ف) نے وفاق کے بعد صوبوں میں بھی مدارس رجسٹریشن کیلیے نیا مسودہ تیار کر لیا ہے، یہ مسودہ صوبہ سوسائٹی رجسٹریشن ترمیمی ایکٹ 2025 کہلائے گا، مجوزہ مسودے کے متن کے مطابق اگر سوسائٹی کے رجسٹریشن ترمیمی ایکٹ 2025 کے آغاز سے پہلے مدارس اگر پہلے سے رجسٹرڈ نہیں ہے تو اس ایکٹ کے تحت 6 ماہ کے اندر اندر رجسٹرڈ ہوسکتا ہے۔ سوسائٹی رجسٹریشن ترمیمی بل 2025 کے ایکٹ کے تحت یا اس کے قیام کے 1 سال کے اندر اندر رجسٹر ہوسکتا ہے۔ مجوزہ مسودے کے متن کے مطابق وہ مدارس جو پہلے وفاق سے رجسٹرڈ ہیں ان کو رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہے اور جو مدارس رجسٹرڈ نہیں وہ اپنے آپ کو وزارت تعلیم کے ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ رجسٹر کرواسکتے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور: موٹر سائیکلیں قسطوں پر فروخت کرنیوالے دکاندار پر 23 لاکھ روپے کے چالان
—فائل فوٹولاہور میں ایک دکاندار کو قسطوں پر موٹر سائیکلیں دینے کا کاروبار مہنگا پڑ گیا، قسطوں پر دی گئی موٹر سائیکلوں کے 23 لاکھ روپے کے ٹریفک چالان نکل آئے۔
سیف سٹی ذرائع کے مطابق لاہور میں قسطوں کا کاروبار کرنے والے صادق خان کے نام پر 500 موٹر سائیکلز رجسٹرڈ ہیں، جنہیں سیف سٹی کی جانب سے 2 ہزار 71 چالان بھجوائے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق قسطوں پر موٹر سائیکلیں دینے والا صادق خان گڑھی شاہو کا رہائشی ہے، کیمپس پل پر ٹریفک وارڈن نے اس کے نام رجسٹرڈ موٹر سائیکل روکی تو اس کے 12 ہزار روپے کے ای چالان نکل آئے۔
مزید تحقیق پر پتہ چلا کہ دکاندار کے نام رجسٹرڈ 500 موٹر سائیکلوں کے 23 لاکھ روپے سے زائد رقم کے چالان ہو چکے ہیں۔