پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس مسلسل چوتھے روز منفی پر بند
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس مسلسل چوتھے روز منفی پر بند ہوا ہے۔ جمعرات کے روز بازارِ حصص میں کاروبار کا آغاز 232 پوائنٹس کی مندی سے ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر 113915 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ بعد ازاں پی ایس ایکس میں 628 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی، جس نے انڈیکس کو 113519 پوائنٹس تک گرا دیا۔بازار میں 69 کروڑ شیئرز کے سودے 24 ارب روپے میں طے ہوئے۔مارکیٹ کپٹلائزیشن 159 ارب روپے کم ہوکر 14156 ارب روپے ہے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن چار منفی دنوں میں 476 ارب روپے کم ہوئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی تھی، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس 3 سطحیں کھو گیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ارب روپے
پڑھیں:
نواز شریف نے لندن میں قیام بڑھا دیا۔
قائد مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں قیام بڑھا دیا۔ توسیع کا فیصلہ ناسازی صحت کی وجہ سے کیا ٓ، مسلم لیگ ن کے قائد کا مسلسل میڈیکل چیک اپ جاری ہے۔ سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے جس کے باعث انہوں نے لندن میں قیام بڑھا دیا ہے۔ صدر ن لیگ نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ بیلاروس گئے تھے جہاں سے نواز شریف لندن پہنچے تھے۔ ذرائع کے مطابق وہ 2 ہفتے کے دورے پر لندن آئے تھے۔ نواز شریف نے اپنی واپسی کی ٹکٹ بھی ری شیڈول کروا لی ہے۔ مسلسل میڈیکل چیک اپس کی وجہ سے نواز شریف کا قیام بڑھایا گیا ہے۔ ن لیگ کی برطانیہ قیادت نواز شریف کے اعزاز میں ورکرز کنونشن کی بھی خواہاں ہے۔