جانوروں کیساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں کا بھی علاج کریں گے، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
پاکپتن:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خاتون کسان کو لائیواسٹاک کارڈ دے رہی ہیں
پاکپتن(خبرایجنسیاں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ منہ اور پاؤں کی بیماریاں صرف جانوروں کو نہیں انسانوں کو بھی لاحق ہوتی ہیں، ہم نہ صرف جانوروں کا بلکہ سیاسی جماعتوں کو لاحق بیماریوں کا بھی علاج کریں گے۔ان کے بقولمنہ اور پاؤں کی بیماریاں انسانوں کو بھی لاحق ہوتی ہیں، قدم ملک کے خلاف اٹھتا ہے اور منہ کھلتے ہی گالی نکلتی ہییہ باتیں انہوں نے پاکپتن میں لائیو اسٹاک کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب میں کہیں۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ لائیو اسٹاک پروگرام میں جانور پالنے والوں کو ان کی دیکھ بھال کی مد میں دو لاکھ 70 ہزار روپے تک بلاسود قرضے دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لائیو اسٹاک پروگرام کے لیے 20 ارب روپے مختص کیے ہیں جس میں سے 11 ارب روپے لائیو اسٹاک کارڈ کے لیے ہیں، اس کارڈ سے 90 ہزار لوگ فائدہ اٹھا سکیں گے جس میں چار لاکھ جانوروں کے لیے رقم مختص کی جاسکے گی، جانور کی بہتر نشوونما کے ذریعے گوشت کو برآمد کیا جاسکے گا جانوروں کی ٹیگنگ کی جائے گی اور کیو آر کوڈ بھی دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ جیسے ہی ہم نے حکومت سنبھالی تو سنتے تھے کہ پاکستان دیوالیہ ہونے والا ہے اور اب 10ماہ میں ہی ملک ترقی کرنے لگا اور اسٹاک مارکیٹ ریکارڈ قائم کررہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مریم نواز
پڑھیں:
پنجاب میں خوش آمدید پر بلاول بھٹو، مریم نواز کے مشکور
— فائل فوٹوپاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں خیر مقدم پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بلاول بھٹو زرداری نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے نام پیغام جاری کیا ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ محترمہ وزیرِ اعلیٰ، آپ کے پُرخلوص استقبال اور مثبت رویّے کا شکریہ۔
خیال رہے کہ حال ہی میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے پنجاب کا دورہ کیا، جس پر مریم نواز نے انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب آپ کا گھر ہے، یہاں آپ کو ہمیشہ عزت و احترام ملے گا۔