سیلٹمنٹ دفتر گوادر کو تالے لگادونگا، مولانا ہدایت الرحمن کاالٹی میٹم
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن ’’دور جدید کے چیلنجزاور ہمارارویہ‘‘ کے موضوع پر لاہور میں اسلامی جمعیت طلباء کے مرکزی سہ روزہ تربیت گاہ سے آن لائن خطا ب کررہے ہیں
گوادر ( نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن نے کہا ہے کہ سرکاری اراضیات کی بندر بانٹ کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ اگر محکمہ سیٹلمنٹ کو لینڈ مافیا کے ذریعے غریبوں یتیموں بیواؤں بے سہاروں کی اراضیات ہتھیانے کا عمل بند نہیں کیا گیا تو ائندہ 24 گھنٹوں کے اندر دفتر سیٹلمنٹ گوادر کو احتجاجاً تالے لگا دونگا، کسی بھی سرکاری ادارے کو عوام کے حقوق پر ڈاکا زنی نہیں کرنے دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان نے سیٹلمنٹ آفس گوادر کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گوادر کی سرکاری اراضیات پر تحصیل دار سیٹلمنٹ کی ایماء پر لینڈ مافیا کے ذریعے بندر بانٹ پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس بندر بانٹ کی شدید مذمت کی ہے انہوں نے کہا کہ ضلع گوادر بلوچستان کا وہ واحد علاقہ ہے جہاں غریب لوگوں کی اراضیات پر صوبائی حکومت اور ریونیو منسٹر کی آشیرباد سے لینڈ مافیا کے ذریعے گزشتہ کئی عرصے سے قبضہ کیا جاتا رہا ہے۔ اس گھناؤنے دھندے میں صوبائی وزیر ریونیو بھی براہ راست شامل ہیں جو محکمہ سیٹلمنٹ کے ذریعے غریبوں یتیموں بیواؤں بے کس بے ساروں کی اراضیات کو ہتھیا کر لینڈ مافیا میں بندر بانٹ کی جاتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر ریونیو سے لیکر محکمہ سیٹلمنٹ کے تحصیل دار اور دیگر اہلکاران براہ راست شامل ہیں جو غریبوں کی اراضیات ہتھیا کر اربوں روپے کما کر کراچی و دیگر علاقوں میں جائیدادیں خرید رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے صوبائی وزیراعلیٰ، صوبائی وزیر ریونیو سے براہ راست بات کی ہے اور غریبوں کی اراضیات ہتھیانے کے عمل پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومت کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر تحصیل دار محکمہ سیٹلمنٹ اور دیگر اراضیات کی ہیر پھیر میں ملوث اہلکاروں کو گوادر سے ٹرانسفر نہیں کیا گیا تو وہ محکمہ سیٹلمنٹ پر تالے لگا دیں گے۔ اس موقع پر ایم پی اے گوادر کے ضلعی کوآرڈینیٹر چئیر مین میونسپل کمیٹی گوادر شریف میاہ داد و دیگر بھی موجود تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے ذریعے انہوں نے کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
امت کا حوالہ حضور ؐکے ساتھ عظیم تعلق، رشتہ اور نسبت ہے،پیر نقیب الرحمن
راولپنڈی ( اپنے سٹا ف رپو رٹر سے ) در بارِ عالیہ عید گاہ شریف کے سجادہ نشین و عالمِ اسلام کے ممتاز مذہبی وروحانی پیشوا پیر محمد نقیب الرحمن نے کہا ہے اصلِ ایمان، جانِ ایمان، روحِ ایمان اور امت کا حوالہ حضور نبی کریم ؐ کی ذاتِ با برکات کے ساتھ عظیم تعلق، رشتہ اور نسبت ہے۔ کائنات کا سب سے زیادہ ادب کا مقام حضور نبی رحمت ؐ کا روضہِ مبارک ہے اور امتِ کا مضبوط اور قدیم عقیدہ ہے ہمارے آقا و مولا ؐ حیاتِ حقیقی کیساتھ اس مقام پر رونق افروز ہیں۔عظیم ترین قرآنی تعلیمات کو مخلوقِ خدا تک پہنچانا، پڑھانا، یاد کروانا اور مخلوقِ خدا کی کردار سازی کرنا خانقاہی نظام کا خاصا ہے اور اسی سلسلہ میں بروز منگل 22اپریل کو جو شمسی حوالے سے حضور نبی کریم ؐ کے ارفع و اعلی میلاد پاک کا یوم ہے، عید گاہ شریف میں نہایت عظیم الشان محفلِ میلادِ مصطفی ؐ کا بعد از نمازِ عشا انعقاد نہات عقیدت و محبت و احترام سے کیا جائے گا جس۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے عید گاہ شریف میں منعقدہ ہفتہ وار درسِ حدیثِ پاک کی محفل سے خطاب کے دوران کیا۔ محفل کے اختتام پر پیر محمد نقیب الرحمن نے وطن عزیز کی سلامتی، خوشحالی، ترقی، افواج پاکستان کی سر بلندی،اتحاد بین المسلمین اور فلسطین و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی ظلم و بربریت سے نجات و آبادکاری کے لئے خصوصی دعا کی۔