کنری: کینال نکالنے کیخلاف تاجروں کی شٹر بند ہڑتال
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
کنری (جسارت نیوز) سامارو میں سندھو دریا سے متنازع کینال نکالنے اور سندھ کی زمینوں کی کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف سامارو میں شہریوں اور تاجروں نے اپنی دکانیں بند کر کے شٹر بند ہڑتال کی، ریلی نکال کر احتجاج کر کے دھرنا دیا۔ اس موقع پر سیاسی و سماجی رہنما پیر حماد جان سرھندی کی رہنمائی میں تاجر برادری و روٹری کلب کے گورنر سندھ بلوچستان شکیل احمد قائمخانی، سماجی رہنما بابر خان خاصخیلی، تحریک انصاف کے ڈویژنل رہنما خان اکبر پلی، یوسی چیئرمین وقار ذوالفقار خاصخیلی، بابا جان سرھندی، ضلع کونسل ممبر پیر امجد جمال خان بھرگڑی اور دیگر نے شہید پیر جواد جان پیٹرول پمپ سے ٹریکٹر ٹرالیوں، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر ریلی نکال کر پریس کلب کے سامنے احتجاج کر کے دھرنا، مظاہرین کے دھرنے کے باعث سامارو سے کنری ، میرپورخاص اور عمرکوٹ آنے جانے والا ٹریفک معطل ہونے سے کوٹ غلام محمد روڈ بند ہو گیا۔ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے پیر حماد جان سرھندی، شکیل قائمخانی، بابر خان خاصخیلی و دیگر کا کہنا تھا کہ سندھو دریا سے 6 نئے کینال نکالنا ہمارے جینے مرنے کا سوال ہے، پنجاب مسلسل ہم سے زیادتیاں کر رہا ہے، ہم خاموشی سے برداشت کرتے آ رہے ہیں، اب ہم جنگ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم خاموشی توڑ کر بھرپور مزاحمت کریں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خیبرپختونخوا کی تاجر تنظیموں کا 26 اپریل کو صوبے بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان
پشاور:خیبرپختونخوا کی تاجر تنظیموں نے فلسطین سے اظہار یک جہتی کے لیے 26 اپریل کو صوبے بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
جمیعت بزنس فورم کے سینیئر نائب صدر مشتاق احمد خلیل نے کہا کہ 26 اپریل کو پشاور سمیت صوبے بھر میں ہڑتال ہوگی اور فلسطین سے اظہار یکجتی کے لیے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلان صوبے کے تمام تاجر تنظیموں کی جانب سے کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 24 اپریل کو پشاور میں خصوصی اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے اور ہڑتال کے لیے انتظامات شروع کر دیے گئے ہیں، پرامن ہڑتال کے ساتھ ساتھ اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تاجر تنظیموں سے رابطے شروع کیے گئے ہیں اور تاجر تنظیموں کے سربراہوں نے مارکیٹ بند کرنے یقین دہانی کرائی ہے اور پشاور سمیت صوبے بھر میں ہڑتال کامیاب ہوگی۔
مشتاق احمد خلیل نے کہا کہ ہڑتال کے لیے پشاور کے تمام بڑی تاجر تنظیموں نے حمایت کا اعلان کر دیا ہے اور ہڑتال کے سلسلے میں ٹرانسپورٹرز سے بھی رابطے شروع کیے گئے ہیں۔