کراچی: کل دن 12 بجے سے شام 6 بجے تک ایوان صدر روڈ عارضی بند رہے گا
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
فوٹو: فائل
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ کل دن 12 بجے سے شام 6 بجے تک کراچی میں ایوان صدر روڈ عارضی طور پر بند رہے گا، ایوان صدر روڈ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند رہے گا۔
شاہراہ فیصل سے آئی آئی چندریگر روڈ آنے والے فوارہ چوک سے دین محمد وفائی روڈ جا سکتے ہیں، گاڑیاں ایم آر کیانی چوک سے شاہین کمپلیکس کی جانب بھی جا سکتی ہیں۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ آئی آئی چندریگر روڈ سے شاہراہ فیصل اور صدر جانے والے شاہین کمپلکس، ایم آر کیانی چوک، فوارہ چوک سے لکی اسٹار جاسکتے ہیں۔
ایم آر کیانی چوک سے ایوان صدرروڈ پر کسی ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: کلفٹن جانے والے شخص کو مبینہ طور پر آن لائن بائیک رائیڈر نے لوٹ لیا
—فائل فوٹوکراچی کے کلفٹن ساحل جانے والے شخص کو مبینہ طور پر آن لائن بائیک رائیڈر نے لوٹ لیا۔
متاثرہ شخص نے پولیس کو بتایا ہے کہ ساحل پر جانے سے پہلے بائیک رائیڈر کو قمیص اور موبائل فون دیا تھا۔
کراچی میں شہری کو دوست سے ملنے پولیس اسٹیشن آنا مہنگا پڑ گیا۔
متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ ساحل سے واپس آیا تو رائیڈر قمیص اور سامان سمیت غائب ہو چکا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہری کی درخواست وصول کر لی ہے، کارروائی جاری ہے۔