پاکستان میں کام کرنے والی انٹرنیشنل کمپنیوں نے اپنے مختلف آپریشنز بیرون ملک منتقل کرنا شروع کردیے
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9 جنوری 2024ء ) پاکستان میں کام کرنے والی انٹرنیشنل کمپنیوں نے اپنے مختلف آپریشنز بیرون ملک منتقل کرنا شروع کردیے، انٹرنیٹ کی سست روی اور تعطل کے باعث ملک کی آئی ٹی انڈسٹری شدید بحران کی زد میں، وٹس ایپ نے سیشن سرور رؤٹنگ پاکستان سے باہر منتقل کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ کی سست روی اور تعطل آئی ٹی انڈسٹری پر بھاری پڑنے لگی جبکہ عالمی کمپنیوں نے پاکستان میں موجود اپنے مختلف آپریشنز بیرون ملک منتقل کرنا شروع کردیے۔
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی کے باعث وٹس ایپ نے سیشن سرور رؤٹنگ پاکستان سے باہر منتقل کردیا ہے۔ پی ٹی اے نے منتقلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وٹس ایپ سی ڈی این کی بیرون ملک منتقلی سے صارفین کو رابطے کرنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔(جاری ہے)
پی ٹی اے نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں فکسڈ لائن اور موبائل نیٹ ورکس پرانٹرنیٹ بہترہوا ہے، ایک ماہ میں فکسڈ لائن انٹرنیٹ دو درجے بہتر ہوا ہے۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ فکسڈ لائن انٹرنیٹ کی اسپیڈ میں پاکستان 139 ویں نمبرپرہے جہاں موبائل نیٹ ورک 3 درجے بہتر ہوئی ہے جبکہ موبائل نیٹ ورک میں پاکستان کی رینکنگ 97 ویں نمبر پر ہے۔ سال 2024 انٹرنیٹ اسپیڈ کے حوالے سے بدترین رہا، سب میرین کیبلز میں خرابی کے 4 بڑے واقعات پیش آئے، جس کے باعث صارفین کو 1750 کیگا بایٹس فی سیکنڈ انٹرنیٹ کم ملا جبکہ فائر وال اور ویب منیجمنٹ سسٹم نے بھی پریشانی بڑھادی۔ نیٹ سروس پروائیڈرز کہتے ہیں ہیں کہ ایک گھنٹہ نیٹ بندش کا مطلب 9 لاکھ ڈالر کا جھٹکا ہے، ایک دن تعطل کی قیمت سوا کروڑ ڈالر بھرنا پڑتی ہے۔ سال 2021 میں ایکسپورٹ گروتھ 47 فیصد تھی جو گزشتہ برس صرف 24 فیصد رہ گئی۔ آئی ٹی ایکسرپٹ نگہت داد کا کہنا ہے انٹرنیٹ کی سست روی کی یہی صورتحال رہی تو آئی ٹی کی کئی مزید کمپنیاں منتقل ہونے کا خدشہ ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: بیرون ملک منتقل پاکستان میں آئی ٹی
پڑھیں:
کرش اسٹون کی آڑ میں 4.8 ٹن اسمگل شدہ چھالیہ کراچی منتقل کرنیکی کوشش ناکام
کراچی:پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کی انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کارروائی کے دوران کرش اسٹون کی آڑ میں اسمگل شدہ چھالیہ کراچی منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
ترجمان پاکستان کسٹمز کے مطابق بلوچستان سے 4.8 ٹن اسمگل شدہ چھالیہ کے 240 بیگ کراچی منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔
اسمگل شدہ چھالیہ ڈمپر نمبر TLK144 میں کرش اسٹون کے نیچے چھپائی گئی تھی، موصول خفیہ اطلاع پر ہمدرد چیک پوسٹ پر مشکوک ڈمپر کو روک کر تلاشی لی گئی۔
برآمد ہونے والی چھالیہ کی مالیت 48لاکھ روپے ہے۔
کسٹم حکام نے مقدمہ درج کرکے چھالیہ سمیت کروڑ مالیت کا ڈمپر بھی ضبط کر لیا ہے۔