اسلام آباد پولیس کا اہلکار رشوت لینے پر نوکری سے برخاست
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
رشوت لینے پر اسلام آباد پولیس کے ڈولفن اہلکار کی نوکری ختم ہردی گئی ہے۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رشوت کی شکایت پر ڈی آئی جی آسلام آباد نے نوٹس لیا اور ڈولفن اہلکار حسن مقصود کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔
برخاست اہلکار نے دوران چیکنگ کالے شیشوں والی گاڑی کو رشوت لے کر چھوڑ دیا تھا۔ جس کی شکایت سامنے آنے پر اُسے معطل کر کے تحقیقات کا حکم دیا گیا تھا۔
انکوائری میں قصور وار پائے جانے پر اہلکار کو نوکری سے برخاست کیا گیا۔ ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ کرپشن کرنے والے اہلکاروں کی محکمہ میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اختیارات سے تجاوز کرنے والے اہلکاروں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد
پڑھیں:
دولہے کے ساتھ انوکھا فراڈ، دلہن کی جگہ ساس سے شادی کرا دی گئی
بھارت کے شہر میرٹھ میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں محمد عظیم نامی نوجوان کی دلہن کے بجائے اُس کی 45 سالہ بیوہ ماں سے شادی کروا دی گئی۔
پولیس کے مطابق، یہ واقعہ 31 مارچ کو میرٹھ کے علاقے برہم پوری میں پیش آیا۔
محمد عظیم، جو کہ برہم پوری کا رہائشی ہے، اس نے اپنی شکایت میں بتایا کہ اس کی شادی شاملی کی رہائشی منتشہ سے اس کے بھائی ندیم اور بھابھی شائستہ کی معرفت طے ہوئی تھی۔
نکاح کی تقریب کے دوران مولوی نے دلہن کا نام ”طاہرہ“ پکارا، لیکن عظیم نے سمجھا کہ شاید یہ دلہن کا دوسرا نام ہو۔
نکاح کے بعد جب دلہن کا چہرہ بے نقاب ہوا تو عظیم حیران رہ گیا — نکاح منتشہ کی جگہ اس کی ماں طاہرہ سے ہو چکا تھا، جو بیوہ اور عمر میں تقریباً 45 سال کی ہیں۔
عظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ شادی کی تقریب میں 5 لاکھ روپے کا لین دین بھی ہوا۔
جب اس نے اس دھوکے پر احتجاج کیا تو اس کے بھائی ندیم اور بھابھی نے اُسے جھوٹے ریپ کیس میں پھنسانے کی دھمکی دی۔
بعد ازاں عظیم نے جمعرات کے روز پولیس کو تحریری شکایت درج کرائی۔ تاہم، سی او برہم پوری، سومیہ استھانہ کے مطابق، معاملہ فریقین کے درمیان طے پا گیا ہے اور عظیم نے اپنی شکایت واپس لے لی ہے۔
متاثرہ شخص نے واضح کیا ہے کہ وہ اب قانونی کارروائی نہیں کرنا چاہتا۔
Post Views: 3