لاہور: پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، زیرحراست ملزم ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
فائل فوٹو۔
لاہور میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں زیرحراست ملزم ہلاک ہوگیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں قتل، ڈکیتی اور گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں میں ملوث زیرحراست ملزم اعظم علی ہلاک ہوگیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق اے وی ایل ایس صدر کی ٹیم ملزم کو برآمدگی کیلئے رائے ونڈ لےکر جا رہی تھی کہ نامعلوم ملزمان نے زیرحراست ملزم کو چھڑوانے کیلئے پولیس پر فائرنگ کی۔
پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ کے دوران گولیاں لگنے سے ملزم اعظم علی شدید زخمی ہوگیا اور اسپتال منتقلی کے دوران راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق ہلاک ملزم قتل، ڈکیتی اور گاڑیاں چھیننے کے 207 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ترجمان کے مطابق
پڑھیں:
پشاور: شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنے پر دلہا کو پولیس نے گرفتار کرلیا
پشاور میں اپنی شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے پر دلہے کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پشاور کے علاقے چمکنی میں شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے دلہا کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزم سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا، اور فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف بھی برآمد کرلی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دلہا کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کردیا گیا اور دلہے نے رات حوالات میں ہی گزاری۔