ملازمین کیلئے بری خبر، پنشن میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گورنمنٹ پینشنرز کے لئے نئے سال کا تحفہ،یکم جنوری 2025 کے بعد ریٹائر ہونے والے گورنمنٹ ملازمین کی پنشن میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت نے پنشن اصلاحات کے حوالے سے عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کا بڑا مطالبہ پورا کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کی پنشن کے حساب کتاب کا طریقہ کار تبدیل کردیا،IMFکی دیرینہ خواہش کو وفاقی حکومت کے آرڈرکے تحت عملی جامہ پہنا دیا گیا۔
وفاق کی جانب سے نوٹی فکیشن کی کاپی تمام صوبائی حکومتیں کو ارسال کردی گئی، ریٹائرمنٹ پر پنشن کیلکولیشن کا فارمولہ بھی تبدیل کردیا گیا ، نئے فارمولے کے تحت بننے والی بنیادی پنشن تقریباً 30 فیصد کم ہوجائے گی۔
جس سے اسوقت موجودہ In-service ملازمین کو ریٹائر ہونے کے بعد مسلسل مالی خسارے کا سامنا ہوگا۔
بنیادی پنشن میں سالانہ اضافہ موجودہ پنشن کے بجائے’ بیس لائن پنشن‘ پر کیا جائے گا،موجودہ پنشنرز کی یکم جنوری 2025 کی موجودہ پنشن کو آئندہ ہمیشہ کیلئے ’ بیس لائن پنشن‘ قرار دیدیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:عاقب جاوید کی جگہ لاہور قلندرز کا نیا ہیڈ کوچ کون ہوگا؟ نام سامنے آگیا
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
جماعت اسلامی کا مارچ روکنے کیلئے انتظامیہ متحرک، اسلام آباد ریڈزون بھی سیل کردیا گیا
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل 2025ء ) جماعت اسلامی کا مارچ روکنے کیلئے انتظامیہ متحرک ہوچکی ہے اور اس سلسلے میں اسلام آباد کا ریڈ زون بھی سیل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کی کال پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج یکجہتی غزہ مارچ کیا جائے گا، اس حوالے سے اسلام آباد میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، ریڈ زون اور توسیع شدہ ریڈ زون کو سیل کر دیا گیا ہے، اس کے علاوہ احتجاج کرنے یا اکسانے والوں کو فوری گرفتار کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے جماعت اسلامی کے غزہ مارچ کے شرکاء سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے، اسلام آباد میں ریڈ زون اور توسیع شدہ ریڈ زون سیل کر دیا گیا ہے۔ حکومت نے احتجاج کرنے یا اکسانے والوں کی فوری گرفتاری اور ان کے خلاف پیس فل اسمبلی اور پبلک ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ریڈ زون میں پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے، دیگر صوبوں سے بھی پولیس کی اضافی نفری بھی منگوا لی گئی ہے۔(جاری ہے)
دریں اثنا، نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے ٹیلی فونک رابطہ کیا، دونوں حکومتی ذمہ داران نے اسلام آباد میں یکجتی غزہ مارچ کے حوالے سے گفتگو کی ۔ محسن نقوی اور طلال چوہدری سے گفتگو میں لیاقت بلوچ نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی کا فلسطین سے اظہار یکجتی مارچ پرامن ہوگا، حکومت کو فلسطینیوں سے اظہار یکجتی کے لیے کیے جانے والے مارچ کو روکنے کا کوئی حق نہیں، حکومت رکاوٹیں کھڑی کرکے پوری دنیا میں رسوا نہ ہو۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت آج اسلام آباد میں یکجتی فلسطین ریلی روکنے سے اجتناب کرے، فلسطین سے اظہار یکجتی کے لیے کوئی نوگوایریا نہ بنایا جائے، انہوں نے کویت کی جانب سے اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کے اعلان کو پوری امت کی ترجمانی قرار دیا۔