کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پریس کلب کے سینئر رکن اور روزنامہ جسارت کراچی کے سینئر کرائم رپورٹر خالد حسن مخدومی انتقال کرگئے، نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو محمد شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

مرحوم کی نماز جنازہ جامع مسجد اقصیٰ النور سوسائٹی بلاک 19 فیڈرل بی ایریا نزد پاور ہاؤس میں ادا کی گئی جبکہ مرحوم کی تدفین محمد شاہ قبرستان میں کی گئی، نمازہ جنازہ میں روزنامہ جسارت کراچی کے سی ای او ڈاکٹرعبدالواسع، چیف آپریٹنگ آفیسر سید طاہر اکبر، جسارت کے کارکنان، کراچی پریس کلب کے سیکرٹری محمد سہیل افضل خان، جوائنٹ سیکریٹری محمد منصف، سابق سیکرٹری شعیب احمد ،محمد رضوان بھٹی، عامر لطیف سمیت صحافیوں، سیاسی، مذہبی و سماجی شخصیات اور مرحوم کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

خالد حسن مخدومی گزشتہ5ماہ سے پھیپھڑوں کے کینسرکے عارضے میں مبتلا تھے اور جبکہ ایک ہفتے سے کینسر فاؤنڈیشن اسپتال میں زیر علاج تھے۔ جہاں وہ جمعرات کی صبح انتقال کرگئے۔ مرحوم نے سوگواروں میں ایک 12سال کی بیٹی کو چھوڑا ہے۔خالد حسن مخدومی مرحوم کے چھوٹے بھائی عاصم حسن مخدومی گلبرگ ٹاؤن کی یونین کمیٹی1کے چیئرمین ہیں۔

دریں اثناءجسارت کے چیف ایڈیٹر شاہنواز فاروقی، سی ای او ڈاکٹر عبدالواسع، سی او او سید طاہر اکبر اور کارکنان جسارت نے خالد حسن مخدومی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: خالد حسن مخدومی

پڑھیں:

معروف شیف ذاکر حسین انتقال کرگئے

کراچی(نیوز ڈیسک) معروف شیف ذاکر حسین 58 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے۔بھتیجے شایان قریشی کے مطابق شیف ذاکر گردوں کی بیماری میں مبتلا تھے اور ان کے ڈائلیسز چل رہےتھے۔

بھتیجے کا بتانا ہے کہ شیف ذاکر امریکا میں زیر علاج تھے، ڈاکٹر علاج کے حوالے سے جواب دے چکے تھے۔ شیف ذاکر ایک ماہ قبل امریکا سے وطن واپس آئے تھے۔

شیف ذاکر کی نمازِ جنازہ کل بعد نماز عصر جامعہ رشیدیہ ملیر سعودآباد میں ادا کی جائے گی۔

خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان

متعلقہ مضامین

  • معروف شیف ذاکر حسین انتقال کرگئے
  • عالمی شہرت یافتہ پاکستانی شیف ذاکر انتقال کرگئے
  • معروف پاکستانی شیف ذاکر حسین انتقال کرگئے
  • چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا جسٹس (ر) سرمد جلال عثمانی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
  • سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی کراچی میں انتقال کرگئے
  • پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
  • رومان رئیس کی بہن انتقال کر گئیں
  • عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس انتقال کرگئے
  • معروف عالم دین علامہ آغا سید محمد باقر الموسوی انتقال کرگئے
  • چیئرمین سینیٹ کا سینئر صحافی ریذیڈنٹ ایڈیٹر ڈان نیوز عامر وسیم کی خواہر نسبتی کے انتقال پر اظہار تعزیت