کوئٹہ میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 12 مزدور ملبے دب گئے، ریسکیو آپریشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
بلوچستان کے علاقے سنجدگی میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 12 مزدور ملبے تلے دب گئے ہیں، جن کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ترجمان بلو چستان حکومت کے مطابق کوئٹہ سے 40 کلو میٹر دور سنجدگی کے علاقے میں کوئلے کی کان گیس بھر جانے سے بیٹھ گئی ہے، 12 مزدور کان میں دب گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دکی کوئلہ کان حملہ، کانکنی معطل، ہزاروں مزدوروں کے بےروزگار ہونے کا خدشہ
ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں، وزیر معدنیات و خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے چیف انسپکٹر مائنز غنی بلوچ کو متائثرہ مقام پر 2 مزید ٹیمیں بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر معدنیات نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ مائننگ کے مروجہ طریقہ کار کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر کان مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، کوئی مائن اونر قانون اور انسانی زندگیوں سے بڑا نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دکی: کوئلہ کانوں پر مسلح افراد کا حملہ، 20 کان کن ہلاک
میر شعیب نوشیروانی نے ہدایت کی ہے کہ متاثرہ کان سے مزدوروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن تیز کیا جائے، مزدوروں کے تحفظ کے لیے مائنز میں حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا ہے کہ حکومت مزدوروں کے حقوق اور حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی، مائنز ڈیپارٹمنٹ کو حادثات کی روک تھام کے لیے جدید سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بلوچستان پاکستان ریسکیو آپریشن سنجدگی کوئلہ گیس مزدور.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان ریسکیو ا پریشن سنجدگی کوئلہ گیس کے لیے
پڑھیں:
میانوالی،پولیس اور سی ٹی ڈی کے آپریشن میں 10 خوارجی ہلاک، متعدد زخمی
ویب ڈیسک:میانوالی میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے آپریشن میں 10خوارجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
رپورٹس کے مطابق میانوالی کے علاقے مکڑوال میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کیخلاف مشترکہ آپریشن کیا۔
پولیس کاکہنا ہے کہ آپریشن میں 10خارجی دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہری ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جبکہ علاقے میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری ہے۔
ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی