سہون شریف میں علماء سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ مظلومین پارا چنار کے حق میں پرامن احتجاج کرنے پر سندھ پولیس نے بدترین شیلنگ اور تشدد کرکے ملت جعفریہ کے نوجوانوں کو شہید اور زخمی کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملت جعفریہ اور مظلومین پاکستان کی آواز بن چکی ہے۔ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ہر فورم پر ملت کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے۔ یہ بات انہوں نے سہون شریف میں علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ علامہ مقصود ڈومکی نے سہون شریف پہنچ کر مولانا طاہر حسین نجفی اور شیعہ رہنماء صفدر حسین نجفی سے ملاقات کی۔ انہوں نے اس موقع پر ممتاز عالم دین اور دانشگاہ امام علی رضا علیہ السلام کے بانی علامہ غلام اصغر نجفی کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ علامہ غلام اصغر نجفی کی سہون شریف اور علاقے کے مومنین کے لئے دینی اور تبلیغی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے صوبہ سندھ کے دل سہون شریف میں ایک بہترین دینی درسگاہ کی بنیاد رکھ کر عظیم کارنامہ انجام دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم ملت جعفریہ اور مظلومین پاکستان کی آواز بن چکی ہے۔ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ہر فورم پر ملت کے حقوق کے لئے آواز بلند کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مظلومین پارا چنار کے حق میں پرامن احتجاج کرنے پر سندھ پولیس نے بدترین شیلنگ اور تشدد کرکے ملت جعفریہ کے نوجوانوں کو شہید اور زخمی کیا ہے۔ پیپلز پارٹی جواب دے کہ اس نے کس بنا پر نہتے شہریوں پر گولیاں چلائیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سہون شریف کے شیعہ رہنماء صفدر حسین نجفی نے کہا کہ ہم مجلس وحدت مسلمین کی جدوجہد اور قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور اپنے ساتھیوں سمیت مجلس وحدت مسلمین میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے جس طرح مظلومین پارا چنار کے حق میں آواز بلند کی یہ لائق صد تحسین ہے۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے صفدر حسین نجفی اور ان ساتھیوں کی خدمات اور موقف کو سراہتے ہوئے ان کا خیر مقدم کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علامہ مقصود حسین نجفی

پڑھیں:

ایم ڈبلیو ایم کا مرکزی کنونشن، شخصیات کے تاثرات

اسلام ٹائمز: اس موقع پر ملک بھر سے تنظیمی عہدیداران شریک تھے۔ علامہ سید علی رضا رضوی، علامہ مقصود علی ڈومکی، آغا سید علی رضوی، سید شادمان رضا، جان محمد حیدری اور علامہ احمد نوری نے کنونشن اور عزاداری کانفرنس کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا، جو قارئین کے پیش خدمت ہے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل عباس

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تین روزہ مرکزی بقیۃ اللہ تنظیمی کنونشن اور انٹراپارٹی الیکشن کا آغاز اسلام آباد میں ہوگیا ہے۔ مرکزی کنونشن کے پہلے روز قومی عزاداری کانفرنس کا انعقاد جامع امام الصادقؑ جی نائن ٹو میں ہوا، جس میں مرکزی خطاب بین الاقوامی شہرت یافتہ عالم دین اور خطیب اہلبیتؑ علامہ سید علی رضا رضوی نے کیا، جبکہ دیگر مقررین میں چیئرمین آئی او پاکستان ڈاکٹر حضوری مہدی، متولی امام بارگاہ سید ابنِ رضوی، اظہر عابدی و دیگر شامل تھے۔ بعدازاں سبز علی شہزاد، شادمان رضا نقوی نے نوحہ خوانی کی، اس موقع پر ملک بھر سے تنظیمی عہدیداران شریک تھے۔ اس موقع پر علامہ سید علی رضا رضوی، علامہ مقصود علی ڈومکی، آغا سید علی رضوی، سید شادمان رضا، جان محمد حیدری اور علامہ احمد نوری نے کنونشن اور عزاداری کانفرنس کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا، جو قارئین کے پیش خدمت ہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

متعلقہ مضامین

  • علامہ اقبال کا پیغام حریت آج بھی ہمارے لیے راہ نجات ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • کراچی کی شاہراؤں پر چمکدار پینٹ لگائے بچے خطرے میں ہیں، گلوکار بلال مقصود
  • ایم ڈبلیو ایم پاکستان کا انٹرا پارٹی الیکشن
  • علامہ راجہ ناصر عباس ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین منتخب
  • علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ملت کے مخلص و بہادر رہنماء ہیں، علامہ علی حسنین
  • ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی کنونشن میں ''محفل مذاکرہ'' 
  • ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام ''کربلائے عصر فلسطین سیمینار''
  • ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی کنونشن میں '' محفل مذاکراہ '' کا انعقاد، بانی اراکین کی شرکت 
  • فلسطین امت کی وحدت کا نقطۂ آغاز بن سکتا ہے، علامہ جواد نقوی
  • ایم ڈبلیو ایم کا مرکزی کنونشن، شخصیات کے تاثرات