لکی مروت: فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے 17 سویلین ورکرز کو اغوا ءکرلیا، ذرائع
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
لکی مروت ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے لکی مروت کے علاقے کبل خیل میں 17 سویلین ورکرز کو اغواء کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے سویلین ورکرز کو بھتہ خوری کےلیے اغواء کیا ہے۔ اغواء ہونے والے سویلین ورکرز نہتے تھے۔ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے کبل خیل کے مقامی ٹھیکیدار کی گاڑی بھی جلادی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 8 مغوی ورکرز کو بحفاظت بازیاب کروالیا جبکہ باقی نہتے ورکرز کو بھی بازیاب کروالیا جائے گا، اس سلسلے میں آپریشن جاری ہے۔
مذاکرات کی تیسری بیٹھک تک فریقین کو تحمل سے کام لینا چاہیے، شیر افضل مروت
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ بیہمانہ اقدام کرنے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ فتنہ الخوارج کی پاکستان اور عوام دشمن بیہمانہ کارروائیوں کا دین اور اسلامی اقدار سے کوئی تعلق نہیں۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ورکرز کو
پڑھیں:
نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے 16 سالہ لڑکی اغوا
کراچی کے علاقے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے 16 سالہ لڑکی لاپتہ ہوگئی، جس کے اغوا کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔
تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق 16 سالہ لڑکی دوپہر 2 بجے مدرسہ پڑھنے گئی تھی لیکن واپس نہیں آئی۔
بھائی کے مطابق بہن کے لاپتہ ہونے کے بعد نامعلوم نمبر سے کال موصول ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ اس نے لڑکی کو اغوا کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق مغوی لڑکی کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں، واقعے کی تفتیش جاری ہے۔