عبدالعلیم خان کی موٹر ویز پر پٹرولنگ بڑھانے، سکیورٹی سخت کرنے اور موٹر بائیک سروس شروع کرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2025ء)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے موٹر ویز پر پٹرولنگ بڑھانے اور سکیورٹی سخت کرنے کا ٹاسک سونپتے ہوئے موٹر ویز پر سکیورٹی و سرویلنس کیلئے موٹر بائیک سروس کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزارت مواصلات کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے انسپکٹر جنرل موٹر وے پولیس کو پٹرولنگ بڑھانے اور سکیورٹی سخت کرنے کا ٹاسک سونپا ہے۔
وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ موٹر وے پر بیک وقت 30 سے 35 موٹر بائیکس کو مختلف سیکٹرز میں پٹرولنگ کرتے رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں موٹر وے پولیس اپنے وسائل سے بائیک سروس شروع کرے جس میں مزید اضافہ کریں گے۔ وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ ای)، موٹر وے پولیس، فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) اور ضلعی پولیس مشترکہ اقدامات کو یقینی بنائے۔(جاری ہے)
وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ موٹر وے کے گرد حفاظتی باڑ کی چوری کی روک تھام کے لئے موثر حکمت عملی اختیار کی جائے۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے موٹر وے پولیس کے اختیارات کے لئے قانون سازی میں ترمیم کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت کیلئے موٹر وے پولیس کو زیادہ سے زیادہ ذمہ داری لینا ہوگی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ایسا میکنزم اختیار کیا جائے کہ موٹر وے پر سفر کو زیادہ سے زیادہ محفوظ بنایا جا سکے، موٹر وے پر جہاں جرائم اور باڑ چوری کے واقعات زیادہ ہیں ان کی نشاندہی کریں۔ وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ جس علاقے میں باڑ چوری ہوگی، وہاں کا این ایچ اے آفیسر اور موٹر وے پولیس ذمہ دار ہوگی، جن ایریاز میں حفاظتی باڑ ٹوٹ چکی ہے یا چوری ہو گئی ہے، وہاں نئی باڑ کا بندوبست کیا جائے۔ وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ آئی جی موٹر وے مقامی پولیس کے ہمراہ باڑ چوری کے کیسوں کی مکمل پیروی کو یقینی بنائیں۔ وفاقی وزیر نے سیکرٹری مواصلات کو ایک ہفتے میں مربوط اقدامات کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: عبدالعلیم خان
پڑھیں:
جعلی لاگ ان صفحات سے صارفین کی او ٹی پی چوری کا انکشاف
نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس کا جی میل اور مائیکروسافٹ 365پر 2ایف اے بائی پاس حملے کا الرٹ
رواں سال 2025میں ایس وی جی فشنگ حملوں میں 1800فیصد اضافہ ، حساس ڈیٹا لیک کا خدشہ
جعلی لاگ ان صفحات کے ذریعے صارفین کی تفصیلات اور او ٹی پی چوری کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے جی میل اور مائیکروسافٹ 365پر 2 ایف اے بائی پاس حملے ہونے کا الرٹ جاری کیا ہے ۔نیشنل سرٹ ٹیم کی طرف سے جاری ایڈوائزری کے مطابق رواں سال 2025 میں ایس وی جی فشنگ حملوں میں 1800فیصد اضافہ رپورٹ ہوا ہے ، حملوں سے حساس ڈیٹا، ای میلز اور فائلز لیک ہونے کا خدشہ بڑھ گیا۔ جعلی اسکرپٹس کے ذریعے صارفین کو دھوکا دیا جا رہا ہے ۔حملہ آور جی میل، مائیکروسافٹ 365 اور دیگر کلاوڈ سروسز کو نشانہ بنا رہے ہیں، گوگل ورک پلیس، شیئر پوائنٹ اور ون ڈرائیو بھی حملہ آوروں کے نشانے پر ہیں، نیشنل سرٹ نے اداروں کو فوری حفاظتی اقدامات اور لاگ اِن سسٹمز جانچنے کی ہدایت کردی ہے ۔نیشنل سرٹ نے سرکاری اداروں اور صارفین کو سکیورٹی اپ ڈیٹس نافذ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ تمام ادارے 2 ایف اے بائی پاس کے لیے ریڈ ٹیم ٹیسٹنگ کریں، محفوظ براوزنگ کے لیے براہِ راست مستند ویب سائٹ پر جا کر لاگ اِن کی جائے۔ اعلامیے کے مطابق محفوظ براوزنگ کے لیے براہِ راست مستند ویب سائٹ پر جا کر لاگ اِن کریں، لاگ اِن اور ٹوکن جاری کرنے والے سسٹمز کا باقاعدہ آڈٹ ضروری قرارد یدیا گیا ہے ۔