پشاور:

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ حکومت کی ضد کی وجہ سے مذاکرات تعطل کا شکار ہوئے۔ 

سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  حکومت کی ضد کی وجہ سے مذاکرات تعطل کا شکار ہوئے  ہیں، ہمیں یہ بتایا جارہا ہے کہ آپ مطالبات لکھ کردیں،ہم کبھی اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے۔

 انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان نے حکومت کو جبر اور فسطائیت کے باوجود موقع فراہم کیا، ہمارا مطالبہ ہے کہ بانی چیئرمین تک رسائی فراہم کی جائے۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ساڑھے تین ماہ سے عمران خان تک رسائی ختم کردی گئی ہے، وکلا کو بھی  ان سے نہیں ملنے دیا جارہا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے مطالبات کےلیے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا، بانی چیئرمین نے حکومت  کے ساتھ تیسری نشست میں جوڈیشل کمیشن بنانا لازمی قرار دیا ہے

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے کمیٹی کی ایک ملاقات نہیں کرواسکتے تو ہمارے بڑے مطالبات کیسے منوائیں گے؟

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ جیل میں رواسلوک رکھا جارہا ہے اورسہولیات کے حوالے سے جھوٹ بولا جارہا ہے ،بانی کو جس سیل میں رکھا گیا کیا وہ مناسب ہے؟بانی کو دہشت گردوں کے ڈیڈ سیل میں رکھا گیا ہے، ٹی وی،واش رومز اور ملاقات کی سہولیات نہیں دی جارہیں۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ  بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے بچوں سے بات کروانے پر کورٹ آرڈر موجود ہے جس کو پورا نہیں کیا جارہا۔

انہوں نے کہا کہ دوسری جانب میاں نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں دوپہر اور شام کے کھانے کا مینو پوچھا جاتا تھا۔ 

شیخ وقاص اکرم نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو نیند نہیں آرہی کہ بانی چیئرمین باہر آگیا ہو ہمارا کیا ہوگا۔ 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شیخ وقاص اکرم

پڑھیں:

گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری، سپلائی چین متاثر ہونے لگی

طاہر جمیل: حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے باعث گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری ہے۔

 ہڑتال کے سبب صوبے بھر میں سپلائی چین متاثر ہو رہی ہے اور شہر کی مختلف مارکیٹوں میں اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

ٹرانسپورٹرز ٹریفک آرڈیننس 2025 کے نفاذ کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور آرڈیننس میں فوری ریلیف کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ

واضح رہے کہ پبلک ٹرانسپورٹرز حکومت سے مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کر چکے ہیں، تاہم منی مزدا، ٹرک اور ٹریلر سمیت تمام گڈز ٹرانسپورٹرز بدستور ہڑتال پر ہیں۔

ٹرانسپورٹ سیکٹر میں مسلسل تعطل کے باعث روزمرہ سپلائی اور کاروباری سرگرمیوں پر منفی اثرات ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • قلعہ سیف اللہ جے یو آئی کا قلعہ ہے، نئی جماعت ہمیں کمزور نہیں کر سکتے، مولانا واسع
  • سینٹ کو انتشار اور محاذ آرائی کا میدان نہیں بننے دیا جائے گا: ڈپٹی چیئرمین 
  • لاہورمیں بسنت فیسٹیول منانے کا فیصلہ قابل مذمت ہے، جاوید قصوری
  • حکومت کا سوشل میڈیا کمپنیز کیخلاف سخت کارروائی‘ عالمی عدالت جانے کا عندیہ
  • فیض حمید 9 مئی کیسز میں عمران خان کے خلاف گواہی اور شواہد دیں گے، جنرل باجوہ کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی، فیصل واوڈا
  • عمران خان نے مذاکرات کا اختیار محمود اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کو دیا ہے، سہیل آفریدی
  • جماعت اسلامی کا  ہیوی ٹریفک حادثات اور ای چالان کیخلاف 13 دسمبر کو دھرنے کا اعلان
  • ایک وزیراعلیٰ کو بیرئیر لگاکر روکا جارہا ہے، کیا کے پی پاکستان کا حصہ نہیں؟ سہیل آفریدی
  • اپنے بھائی کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے، علیمہ خان کی میڈیا سے گفتگو
  • گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری، سپلائی چین متاثر ہونے لگی