26ویں آئینی ترمیم کیس کی سماعت کے لیے فل کورٹ تشکیل دینے کی درخواست دائر
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 جنوری ۔2025 )لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ میں چھبیسویں آئینی ترمیم کیس کی سماعت کے لیے فل کورٹ تشکیل دینے کی درخواست دائر کردی ہے لاہور ہائی کورٹ بار کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئینی ترمیم کا مقدمہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ماضی میں بھی ایسے مقدمات فل کورٹ ہی سنتی رہی ہے لہذا کیس کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ کے تمام ججز پر مشتمل بینچ تشکیل دیا جائے.
ذریعہ: UrduPoint
پڑھیں:
عدالتی احکامات کے باوجود عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر ایک اور توہین عدالت کی درخواست دائر
اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی جارہی، ملاقات نہ کرانا عدالت کے احکامات کی توہین کے مترادف ہے، استدعا کی جاتی ہے کہ فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی سے عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات نہ کرانے کا معاملہ، وفاقی و صوبائی سیکرٹری داخلہ اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف ایک اور توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔ سربراہ سنی تحریک صاحبزادہ حامد رضا نے وکیل خالد یوسف چودھری کے ذریعے توہین عدالت درخواست دائر کی، درخواست میں کہا گیا کہ عدالت نے 2 مرتبہ ملاقات کی اجازت دی، تیسری بار لارجر بنچ نے حکم دیا۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی جارہی، ملاقات نہ کرانا عدالت کے احکامات کی توہین کے مترادف ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے، صاحبزادہ حامد رضا نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بائیومیٹرک بھی کروالی۔