وائرلیس راؤٹرز کم محفوظ ڈیوائس قرار، کابینہ ڈویژن نے اہم مراسلہ لکھ دیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
فوٹو: فائل
وائی فائی یا وائرلیس نیٹ ورکس کے ذریعے حساس معلومات چوری ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ وائرلیس راؤٹرز کو کم محفوظ ڈیوائسز قراد دے دیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں کابینہ ڈویژن نے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور صوبائی حکومتوں کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا کہ وائی فائی کے ذریعے نیٹ ورک ٹریفک میں باآسانی مداخلت ہوسکتی ہے، راؤٹرز اپ ڈیٹس کے ذریعے انٹرنیٹ ٹریفک کو غیرمحفوظ طرف موڑا جاسکتا ہے۔
اس میں یہ بھی کہا گیا کہ وائی فائی نیٹ ورک کے ذریعے ڈائریکٹریز اور فائلز کو باآسانی شیئر کیا جاسکتا ہے۔
مراسلے میں صارفین کو وائی فائی کے پاس ورڈ پیچیدہ رکھنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ وائی فائی کا نام یا آئی ڈی خفیہ رکھنے کی تجویز بھی دی گئی ہے، اسی طرح مراسلے میں اہم معلومات بچانے کیلئے گیسٹ نیٹ ورک بند کرنے سفارش کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے ذریعے
پڑھیں:
بھارت 2027ء میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کیلئے تیار ہے، نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ میٹنگ
مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے بتایا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ میں کئی اہم فیصلے لئے گئے، جس میں مردم شماری کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ کابینہ نے بھارت میں 2027ء کی مردم شماری کے لئے 11,718 کروڑ روپے کے بجٹ کو منظوری دے دی ہے۔ مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے جمعہ کو یہ جانکاری دی۔ مرکزی وزیر ویشنو نے بتایا کہ مرکزی کابینہ نے 2027ء کی مردم شماری کے لئے 11,718.24 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔ مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ 2027ء کی مردم شماری پہلی ڈیجیٹل مردم شماری ہوگی۔ مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے بتایا کہ جمعہ کو وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ میں کئی اہم فیصلے لئے گئے۔ جس میں مردم شماری کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں اس عمل کے لئے بجٹ کی منظوری بھی دی گئی۔ مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ مردم شماری کے لئے 11,718.24 کروڑ روپے کا بجٹ منظور کیا گیا ہے۔
اشونی ویشنو نے کہا کہ مردم شماری 2027ء اس سلسلے کی سولہویں اور آزادی کے بعد آٹھویں ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2027ء کی مردم شماری پہلی ڈیجیٹل مردم شماری ہوگی۔ مردم شماری کا ڈیجیٹل ڈیزائن ڈیٹا سکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے۔ میڈیا کو جانکاری دیتے ہوئے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ ہندوستان میں مردم شماری دنیا کی سب سے بڑی انتظامی اور شماریاتی مشق ہے۔ ہندوستان کی مردم شماری دو مرحلوں میں کی جائے گی۔
تقریباً 30 لاکھ فیلڈ ورکرز اس یادگار کام کو پورا کریں گے، جو ملک کے لئے ضروری ہے۔ ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لئے موبائل ایپ اور مانیٹرنگ کے لئے مرکزی پورٹل کا استعمال بہتر کوالٹی ڈیٹا فراہم کرے گا۔ ڈیٹا کو انتہائی موثر اور صارف دوست انداز میں پھیلایا جائے گا، جس سے پالیسی سازی کے پیرامیٹرز سے متعلق تمام سوالات کے جوابات ایک بٹن کے کلک سے آسان ہو جائیں گے۔