الیکشن کمیشن نے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کیخلاف نااہلی کا ریفرنس خارج کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف نااہلی کا ریفرنس خارج کر دیا۔الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سینیٹر شہادت اعوان اور ماجد محمود کی درخواست خارج کر دی ہے ۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی نااہلی کیلئے دائر ریفرنس پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی تھی۔الیکشن کمیشن نے 7 جنوری کو پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔واضح رہے کہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی نااہلی کا ریفرنس چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ زیرِ التو نیب ریفرنس کے ہوتے ہوئے سیف اللہ ابڑو ٹیکنوکریٹ سیٹ کیلئے مطلوب تقاضوں پر پورا نہیں اُترتے۔ریفرنس میں کہا تھا کہ زیر کفالت لوگوں، زرعی آمدن اور اثاثوں کے بارے میں حلف نامے میں فراہم کردہ معلومات گمراہ کن ہیں، کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع ویلتھ سٹیٹمنٹ میں اپنے بچوں کی ملکیت والی زرعی اراضی کو چھپایا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا تھا کہ آرٹیکل 63 (2) کے تحت میں یہ سوال آرٹیکل 63 کی شق (3) کے تحت الیکشن کمیشن کو دیتا ہوں، الیکشن کمیشن فیصلہ کرے کہ کیا سینیٹر سیف اللہ ابڑو سینیٹ کی رکنیت کیلئے نا اہل ہوگئے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
چیئرمین بلاول بھٹو کی سینیٹر تاج حیدر کے انتقال پر ان کی اہلیہ سے تعزیت
اعجاز جمالی : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سینیٹر تاج حیدر کے انتقال پر اظہار افسوس کے لئے ڈیفنس پہنچ گئے
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹر تاج حیدر کے انتقال پر ان کی اہلیہ ناہید وصی سے تعزیت کی،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سینیٹر تاج حیدر کے بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا کی
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر اپنی آخری سانس تک تاج حیدر جمہوری نظرئیے پر کاربند رہے، تاج حیدر کی ادبی، سماجی اور علمی خدمات ہماری تاریخ کا ایک ناقابل فراموش باب ہیں،تاج حیدر اپنی ذات میں ایک انجمن تھے، ان کے خلا کو کبھی پُر نہیں کیا جاسکے گا،
ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی