سال 2025: دنیا کے 500 بااثر ترین مسلمان، دی مسلم500 کی فہرست جاری،وزیر اعظم،آرمی چیف بھی شامل
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
دی مسلم 500 نے دنیا کے 500 بااثر ترین مسلمان’ نے 2025 کے 500 بااثر مسلمانوں کی فہرست جاری کردی ہے۔ سال 2025 کی فہرست میں پاکستان کے موجودہ وزیرِ اعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، سابق وزیرِ اعظم عمران خان، نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی، مذہبی عالم مفتی تقی عثمانی اور دیگر کئی پاکستانی بھی شامل ہیں۔ دی مسلم 500 نے دنیا کے 500 بااثر ترین مسلمان کی فہرست پہلی بار 2009 میں شائع کی تھی ۔ یہ ایک سالانہ اشاعت ہے جو دنیا کے بااثر ترین مسلمانوں کی درجہ بندی کرتی ہےاور اس کی ترتیب کے فرائض عمان، اردن کے رائل اسلامک سٹریٹجک سٹڈیز سینٹر میں کی جاتی ہے۔ یہ اشاعت تحقیق کرتی ہے کہ کس طرح کچھ مسلم شخصیات اپنی قوم کے ثقافتی، نظریاتی، مالی، سیاسی یا زندگی کے دیگر پہلووں کو متاثر کرتی ہیں اور اس کا اثر نہ صرف اس ملک کے عوام بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں پر نمایاں طور پر پڑتا ہے۔ اس سال کی اشاعت میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے سویلین اور فوجی حکمرانوں سے لے کر مخیر شخصیات کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے جات کے ایسے پاکستانیوں کے نام شامل کیے گئے ہیں جنہوں نے اپنے غیر معمولی کام کی وجہ سے اپنے شعبے میں شہرت پائی ہے۔ فہرست میں وزیرِ اعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے علاوہ پاکستان کی مذہبی شخصیات مفتی محمد تقی عثمانی، مولانا طارق جمیل، مولانا نذر الرحمٰن اور محمد الیاس عطار قادری کے ناموں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی، بین الاقوامی شہرت یافتہ صحافی، ملک کی واحد آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز اور کارکن شرمین عبید چنائے، صوفیانہ گائیکی کی ملکہ عابدہ پروین، نعت خوان اویس رضا قادری اور انسان دوست پروفیسر ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی کے نام بھی فہرست کا حصہ ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: دنیا کے
پڑھیں:
ٹیرف کے طوفان میں صارفین کی یہ شاندار ایکسپو زیادہ قیمتی ہے
ٹیرف کے طوفان میں صارفین کی یہ شاندار ایکسپو زیادہ قیمتی ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ :”ہمیں یقین ہے کہ توسیع شدہ اوپننگ اپ پالیسی کے مسلسل نفاذ اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے ساتھ، چین کی معیشت مستحکم اور صحت مند ترقی کو برقرار رکھے گی، اور ہمیں چینی مارکیٹ پر بھرپور اعتماد ہے.” پانچویں چائنا انٹرنیشنل کنزیومر گڈز ایکسپو میں فرانسیسی گروپ ایل وی ایم ایچ کے تحت پرتعیش ٹریول ریٹیلر ڈی ایف ایس چائنا کی سربراہ لیو شنگ شو کے الفاظ ۔ایک ایسے وقت میں جب تجارتی تحفظ پسندی عروج پر ہے اور امریکہ معاشی عالمگیریت پر اندھا دھند محصولات عائد کر رہا ہے ،
صارفین کی یہ شاندار ایکسپو اور بھی اہمیت کی حامل ہے۔ چھ دنوں میں ،اس ایکسپو کی جانب ے دنیا بھر کے 71 ممالک اور خطوں سے 1767 کمپنیاں اور 4209 برانڈز راغب ہوئے اور سائٹ تعاون کی رقم 92 بلین یوآن تک پہنچی جو چینی مارکیٹ کی کشش کو ظاہر کرتی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق، 2024 میں، چین کی صارفی اشیاء کی کل خوردہ فروخت 48.8 ٹریلین یوآن تک پہنچی ہے ، جو سال بہ سال 3.5 فیصد کا اضافہ ہے۔چین مسلسل دس سالوں سے اجناس کی کھپت کی دنیا کی دوسری سب سے بڑی مارکیٹ اور سب سے بڑی آن لائن خوردہ مارکیٹ رہا ہے.
اس کے ساتھ ساتھ چین نئے معیار کی پیداواری صلاحیت کی ترقی کو تیز کر رہا ہے اور صارفین کی مارکیٹ کی تجدید اور اپ گریڈنگ جاری ہے۔ اس کے علاوہ ، کنزیومر ایکسپو چین کے صوبہ ہائی نان میں منعقد ہوئی جہاں فری ٹریڈ پورٹ کی تعمیر ہو رہی ہے۔ جب کنزیومر ایکسپو اور فری ٹریڈ پورٹ کا پالیسی اثر لاگو ہوتا ہے تو زیادہ نمائش کنندگان ہائی نان میں سرمایہ کاری کرنے کا انتخاب بھی کرتے ہیں۔اس وقت کینٹن میلہ بھی جاری ہے اور بین الاقوامی نمائشیں جیسے سپلائی چین ایکسپو، سروس ٹریڈ فیئر اور انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو بھی شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گی. چین اپنے عملی اقدامات کے ذریعے اپنے وعدوں کو پورا کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔عالمی دنیا کے لئے چین کے دروازے وسیع سے وسیع تر ہوں گے سو غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے یہ واضح ہے کہ مواقع اور مستقبل کہاں ہے ۔