مدینہ منورہ  (نمایندہ نوائے وقت) سیاست میں غیر اخلاقی ویڈیو اور فوٹوز سے مخالف رہنماوں کی کردار کشی روکنی ہوگی۔مسلم لیگ یوتھ میڈیا گروپ فرانس کے سنیر رہنما چوہدری یاسر مردان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زور دیا ہے۔خود بھی اسر دوسری جماعتوں کی یوتھ کے ساتھ ملکر سیاست میں  سیاست میں اخلاق اور رواداری  میں پورا اتریں  ہر ممکن کوشش کریں  کے سیاست سے ہٹ کر ملکی اور قومی اداروں کیخلاف گھٹیا مہم کو ختم کرنے کے لئے کوشش کریں ۔کیونکہ اس رویہ اور رجحان سے بیرون میں  ہم نوجوانوں شرمندگی  کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ چوہدری یاسر مردان  نے کہا ان باتوں  سے ہماری مملکت خداداد پاکستان کہ متعلق منفی اور غلط تاثر جاتا ہے۔ ہمارہ دین بھی ہمیں  یہی درس دیتا ہے کہ ایک دوسرے کے قائدین  سے عزت اور احترام سے پیش آئیں ، چوہدری یاسر مردان  نے کہا تاریخ شاہد ہے کے قائد اعظم نے آزادی کی جنگ اصولوں اور اخلاق سے لڑی.

ہمارے قائد نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز شریف نے ملک میں  ترقی اور خوشحالی لاکر ملک کانام روشن کیا ہے اور مثبت کارکردگی  اور ترقیاتی کاموں  سے عوام  مقبولیت اورقبولیت  ہو رہی ہے  جبکہ وزیر اعلی مریم نواز نے  تہوڑے عرصے لاتعداد منصوبے صحت تعلیم ائی ٹی سیکڑ ، کینسر ہسپتال ،دل کہ امراض کا ہسپتال  طلبا و طالبات کو موٹر سائیکل ، زراعت میں اسان قرضہ اور لاتعداد منصوبے بن اور پائپ لائن میں جاری و ساری ہیں

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سیاست میں

پڑھیں:

 نواز شریف اور شہباز شریف نے متنازع کینال منصوبے پر پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی



اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ (ن)کے صدر نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع کینال منصوبے پر پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم کے مشیر برائے بائے الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ قائد محمد نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے پی پی پی سے بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کی ہدایت کی ہے، اکائیوں کے پانی سمیت وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے، آئینی عہدوں پر رہتے ہوئے بات زیادہ ذمہ داری سے کرنی چاہئے، ہمیں پی پی پی کی قیادت کا بہت احترام ہے۔

اسلام آباد میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، دہشتگرد گرفتار 

 ان کا کہنا تھا کہ 1991 میں صوبوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے اور 1992 کے ارسا ایکٹ کی موجودگی میں کسی سے ناانصافی نہیں ہو سکتی، کسی صوبے کا پانی دوسرے صوبے کے حصے میں نہیں جا سکتا، اس امر کو یقینی بنانے کے لیے ملک میں آئینی طریقہ کار اور قوانین موجود ہیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، معاملات میز پر بیٹھ کر حل کرنے چاہئیں، اکائیوں کی مضبوطی کو وفاق کی مضبوطی سمجھتے ہیں، ماضی کی طرح اسی طرز عمل پر چلتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئین و جمہوریت پر پختہ یقین رکھنے والی جماعت کے طور پر اکائیوں اور اس میں رہنے والے عوام کے حقوق کے تحفظ پر سمجھوتہ کیا نہ کریں گے، بات چیت اور مشاورت ہی ہر مسئلے کا حل ہے۔

پی سی بی نے نئے ہیڈ کوچ کی تلاش شروع کردی  

مزید :

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف کی طبیعت ناساز، لندن میں قیام طویل ہوگیا
  • مسلم لیگ ن کے وزرا بیان بازی کر رہے ہیں، شہباز شریف، نواز شریف اپنے لوگوں کو سمجھائیں، شرجیل میمن
  • صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے لندن میں قیام بڑھا دیا
  • نواز شریف نے لندن میں قیام بڑھا دیا۔
  • بلوچستان کا بحران اور نواز شریف
  • امریکی وزیر دفاع نے حساس معلومات نجی چیٹ گروپ میں شیئر کیں، ملکی میڈیا
  •  نواز شریف اور شہباز شریف نے متنازع کینال منصوبے پر پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی
  • نواز شریف اور شہباز شریف کا کھیئل داس سے ٹیلیفونک رابطہ، حملے کی مذمت
  • متنازع کینالز منصوبہ: نواز شریف اور شہباز شریف کی پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت
  • وزیراعظم اور نواز شریف کی کینال منصوبے پر پی پی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت