فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) گوجرانوالہ نے بیرون ملک بھجوانے کے نام پر انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث  فاروق عادل، نزاکت علی، محمد آصف، محمد ارسلان اورعدنان علی کو گرفتار کرلیا۔  ملزمان کو گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طور بیرون ملک بھجوانے میں بھی ملوث پائے گئے۔

ملزم نزاکت علی نے سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی لیبیا اور یورپ بھجوانے کے نام پر 50 لاکھ روپے بٹورے جبکہ ملزم محمد فاروق عادل نے متاثرہ شخص کو رومانیہ ملازمت کا جھانسہ دے کر 14 لاکھ 50 ہزار روپے بٹورے۔

ملزم محمد آصف نے شہری سے کرغستان ملازمت کا جھانسہ دے کر 11 لاکھ روپے بٹورے اور ملزم محمد ارسلان نے شہری کو کویت ملازمت کا جھانسہ دے کر 10 لاکھ 30 ہزار روپے ہتھیائے۔ ملزم عدنان علی نے شہری کو اٹلی ملازمت کی غرض بھجوانے کے نام پر 13 لاکھ بٹورے۔ ملزمان ایک کروڑکے قریب بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گئے تھے۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ڈائریکٹر گجرانوالہ زون کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ انٹلیجنس بنیادوں پر انسانی اسمگلروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔  ٹھوس شواہد کی روشنی میں ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائیں گے۔   

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اقدام قتل کے مقدمے میں 8ملزمان ناکافی ثبوتوں کی بنیاد پر بری

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء) عدالت نے اقدام قتل کے مقدمے میں 8ملزمان ناکافی ثبوتوں کی بنیاد پر بری کر دیا ۔ضلع کچہری کے مجسٹریٹ محمد رمضان ڈھڈی نے وسیم سمیت 8 ملزمان کی بریت کا فیصلہ سنایا۔ ملزمان کی طرف سے فیصل اقبال باجوہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ عدالت نے ملزمان وسیم، ندیم، لقمان، حمزہ ،لیاقت ،عاصم، احمد اور مدثر کو بری کرنے کا حکم دیا ۔

(جاری ہے)

رائیونڈ پولیس نے محمد ناصر کی مدعیت میں ملزمان کیخلاف اقدام قتل، اراضی پر قبضہ کی کوشش کا مقدمہ درج کیا تھا۔ ملزمان پر سکیورٹی گارڈز مہروز، احمد شیر وغیرہ کو فائرنگ سے زخمی کرنے کا الزام تھا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ پراسکیوشن ملزمان کیخلاف الزامات کے ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی، پراسکیوشن کے گواہوں کے بیانات بھی ایک دوسرے سے متضاد ہیں، سپریم کورٹ کے طے شدہ اصولوں کے تحت ملزمان کو سزا دینے کیلئے مواد موجود نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری گرفتار
  • پاکستانی گھر بیٹھے صرف 1300 روپے میں ملائیشیا کا ویزا حاصل کریں
  • چینی شہریوں پر حملے ، صحافیوں کی ریکی اور دیگر کارروائیوں میں ملوث ملزم گرفتار
  • منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 4 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
  • کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار
  • گوجرانوالہ اور نارروال سے جعلی شناختی کارڈ بنوانے والا ایجنٹ اور انسانی اسمگلر گرفتار
  • زمین کی خرید و فروخت کے بہانے ملزمان نے 60سالہ خاتون کو قتل کر دیا
  • ایف آئی اے کا انسانی اسمگلنگ اور گداگری کی روک تھام کیلئے تمام ائیرپورٹس پر کیمرے لگانے کا فیصلہ
  • اقدام قتل کے مقدمے میں 8ملزمان ناکافی ثبوتوں کی بنیاد پر بری
  • مالی فراڈ کیس، نادیہ حسین کے شوہر سے رقم وصول کرنے والے مزید افراد طلب