ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
فائل فوٹو
ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔
شمال مشرقی پنجاب میں درمیانی سے شدید جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں ہلکی سے درمیانی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے اوقات میں کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار اور بالائی پنجاب کے بعض علاقوں میں کہر ا بھی پڑ سکتا ہے۔
دوپہر میں ملک کے بیشتر جنوبی اور وسطیٰ علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بالائی علاقوں میں شدید موسمی خرابی، اسکردو گلگت کی 12 پروازیں منسوخ
—فائل فوٹوبالائی علاقوں میں خراب موسم کی وجہ سے اسکردو اور گلگت کی 12 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد سے گلگت کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 603، 604 منسوخ کر دی گئی ہیں۔
کراچی، لاہور، اسلام آباد سے اسکردو قومی ایئر کی 6 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
موسمی خرابی کے پیشِ نظر ملک کے بالائی علاقوں کے لیے قومی ایئر لائن کی 6 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
اسکردو کے لیے پروازیں پی کے 455، 456، 453، 454، 451، 452 آج آپریٹ نہیں ہوں گی۔
اسلام آباد سے اسکردو کی نجی ایئر لائن کی 2 پروازیں پی اے 251، 252 تاخیر کے بعد منسوخ کر دی گئیں۔
ذرائع کے مطابق شدید موسمی خرابی کی وجہ سے متوقع طور پر کل بھی بالائی علاقوں کا فلائٹ شیڈول متاثر ہو گا۔
موسمی خرابی اور آپریشنل مسائل کی وجہ سے اسلام آباد کی 22 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔
یاد رہے کہ اسکردو میں بارش اور برف باری کی وجہ سے موسم انتہائی ناخوش گوار ہے اور یہاں درجۂ حرارت دن میں 1 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔