کرک میں شہید 3 جوان مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2025 GMT
کرک میں شہید 3 جوانوں کو آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 6 اور 7 جنوری کو ضلع کرک میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کیخلاف دوران آپریشن شدید فائرنگ کے تبادلے میں جام شہادت نوش کرنے والے لانس حوالدار عباس علی شہید (عمر 38 سال، ساکن ضلع غذر)، نائیک محمد نذیر شہید (عمر 37 سال، ساکن ضلع اسکردو) اور نائیک محمد عثمان شہید (عمر 37، ساکن ضلع اٹک) کو آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔
خیبر پختونخوا: مختلف کارروائیوں کے دوران 19 خوارج ہلاک، 3 جوان شہیدپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 6 اور 7 جنوری کو خیبر پختونخوا میں 3 مختلف کاروائیاں کیں۔
شہداء کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسروں اور جوانوں نے شرکت کی۔ شہداء کے لواحقین اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئی ۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
معروف شیف ذاکر حسین انتقال کرگئے
کراچی(نیوز ڈیسک) معروف شیف ذاکر حسین 58 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے۔بھتیجے شایان قریشی کے مطابق شیف ذاکر گردوں کی بیماری میں مبتلا تھے اور ان کے ڈائلیسز چل رہےتھے۔
بھتیجے کا بتانا ہے کہ شیف ذاکر امریکا میں زیر علاج تھے، ڈاکٹر علاج کے حوالے سے جواب دے چکے تھے۔ شیف ذاکر ایک ماہ قبل امریکا سے وطن واپس آئے تھے۔
شیف ذاکر کی نمازِ جنازہ کل بعد نماز عصر جامعہ رشیدیہ ملیر سعودآباد میں ادا کی جائے گی۔
خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان