وزیراعظم کی شرجیل میمن کے گھر جا کر پوتے کی ولادت کی مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف کراچی کے ایک روزہ دورے کے دوران وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کے گھر گئے اور انہیں پوتے کی ولادت کی مبارکباد دی۔
وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وفاقی وزراء اسحاق ڈار، محمد اورنگزیب، مصدق ملک اور عطا تارڑ بھی شرجیل میمن کے گھر پہنچے۔
گورنر سندھ نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ کراچی میں خود گاڑی ڈرائیو کیگورنر سندھ نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ کراچی میں خود گاڑی ڈرائیونگ کی۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ، سینیٹر نوید قمر، نثار کھوڑو بھی شرجیل میمن کے گھر پہنچنے والوں میں شامل تھے۔
شرجیل انعام میمن اور ان کے صاحبزادے راول شرجیل میمن نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے شرجیل انعام میمن کو پوتے کی مبارکباد دی۔
اس موقع پر شرجیل میمن نے وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر کو سندھی ٹوپی اور اجرک پہنائی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ترکمان صدر کی دعوت، وزیراعظم شہباز شریف اشک آباد روانہ
اشک آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف گیارہ اوربارہ دسمبر کو ترکمانستان میں بین الاقوامی فورم برائے امن و اعتماد میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وہ ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف سے ملاقات کریں گے اور دورے کے دوران دیگر ممالک کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔
ملاقاتوں میں باہمی تعاون، خطے میں استحکام، معاشی شراکت داری اور توانائی کے منصوبوں خصوصاً تاپی گیس منصوبے کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزیراعظم کے ساتھ نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار،وزیراطلاعات عطا تارڑ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ہوں گے۔ عالمی امن فورم میں روس، ایران، ازبکستان، آذربائیجان، قازقستان اور دیگر سربراہان بھی شریک ہوں گے۔