تازہ ترین خبریں

روزانہ کی خبریں

  • قومی اسمبلی نے بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر مسلح افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ منظور کرلی۔ اسپیکر قانون ساز اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قرارداد پیش کی، جسے متفقہ منظور کرلیا گیا۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے خلاف تاریخی کامیابی پر اللہ پاک کے شکر گزار ہیں،...
  • پاک فوج نے آپریشن بنیان مرصوص کی تکمیل کا اعلان کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)افواج پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے جواب میں شروع کیا گیا آپریشن بنیان مرصوص کی تکمیل کا اعلان کردیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان المرصوص کی تکمیل...
  • کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سےبلوچستان پبلک سروس کمیشن کا امتحان امتیازی نمبروں سے پاس کرنے والی کم عمر اور باصلاحیت اقلیتی افسر اسسٹنٹ کمشنر کشش چوہدری نے اپنے والد گرداری لعل کے ہمراہ ملاقات کی، کشش چوہدری کا تعلق بلوچستان کے پسماندہ اور دور افتادہ ضلع نوشکی سے ہے۔ وزیر اعلیٰ نے نوجوان خاتون افسر کی شاندار...
  • ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے اہم دورہ روس کے دوران ماسکو میں گمنام سپاہیوں کی یادگار پر حاضری دی اور گلدستہ رکھ کر دوسری جنگ عظیم کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔(جاری ہے) اپنے بیان میں یوسف رضا گیلانی نے ان سپاہیوں کی قربانیوں کو سراہا جنہوں نے روس...
  • نیپرا نے فروری2025 کے ایف سی اے میں 3.64 روپے فی یونٹ ریلیف کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے۔الیکٹرک کے فروری 2025 کے عارضی ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا ہے، جس کے تحت صارفین کو بجلی کے بلوں میں 3.64 روپے فی یونٹ کا ریلیف دیا گیا ہے جسے مئی 2025کے بلوں کے ذریعے...
  • واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت کو بحال کرانے میں مدد کی پیشکش کر دی۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت بحال کرنے میں مدد کریں گے تجارت بحال کرنے کیلئے پاکستان اور بھارت کی مدد کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری جنگ رکوا دی  دونوں...
  • سٹی 42 : وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات جمہوریہ ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوعلو نے آج ملاقات کی۔   وزیراعظم نے جنوبی ایشیاء میں حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرنے پر صدر رجب طیب ایردوان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، کہا کہ اپنی مستقل حمایت کے ذریعے صدر ایردوان نے ایک بار پھر پاکستانی عوام کے دل جیت لئے۔...
  • گزشتہ ہفتے کے مقبول اسمارٹ فون کی فہرست میں سونی ایکسپیریا، نتھنگ اور سام سنگ کے نئے اسمارٹ فونز نے دھماکے دار انٹری دی ہے۔ ٹاپ ٹرینڈنگ اسمارٹ فونز کی فہرست میں ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کے اسمارٹ فون گلیکسی اے 56 نے ایک بار پھر پہلی پوزیشن سنبھال لی۔ گزشتہ ہفتے ٹرینڈنگ میں رہنے والے اسمارٹ فونز کی جاری کی گئی فہرست درج ذیل ہے: فہرست کے مطابق پہلی...
  • راولپنڈی میں11 سالہ طالب علم سے جبری زیادتی کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا جس میں  2 مجرمان کو 14 ،14 سال قید اور 2، 2  لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے کہا کہ جرمانہ ادا نا کرنے پر مزید 6، 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی، مجرمان فیضان اور سلطان کو سزا ہوتے ہی گرفتار کر...
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں کو بتا دیا تھا کہ اگر جنگ نہ روکی تو امریکا آپ سے تجارت نہیں کرےگا۔ اپنے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ امریکا اور نے سیز فائر میں پاکستان اور بھارت کی مدد کی، دونوں ملکوں کے رہنما غیرمتزلزل ہیں۔ امریکی صدر نے کہاکہ امریکا نے مداخلت کرکے جوہری جنگ رکوا دی، اب پاکسان کے ساتھ...
  • ڈبلیو ڈبلیو ای نے تصدیق کی ہے کہ ریسلنگ لیجنڈ صابو 60 سال کی عمر میں چل بسے۔ کمپنی نے بیان میں کہا کہ ’ڈبلیو ڈبلیو ای کو یہ جان کر دکھ ہوا کہ ٹیری برنک جسے ریسلنگ کے شائقین صابو کے نام سے جانتے تھے انتقال کرگئے ہیں، ہم صابو کے خاندان، دوستوں اور مداحوں سے تعزیت کرتے ہیں۔ لیجنڈ ریسلر صابو نے جرأت مندانہ اور شاندار پرفارمنس سے...
  • کراچی(نیوز ڈیسک)کِیا لکی موٹرز کارپوریٹڈ نے چوتھی جنریشن کی نئی گاڑی “’کِیا سورینٹو” کی ملک بھر میں بکنگ کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ یہ گاڑی 3 ویرینٹس میں دستیاب ہیں، جس میں فرنٹ وہیل ڈرائیو (ایف ڈبلیو ڈی وی 6، 3.5 ایل)، ٹربو ہائبرڈ (ایف ڈبلیو ڈی 1.6 ایل) اور ٹربو ہائبرڈ آل۔ وہیل ڈرائیو (اے ڈبلیو ڈی 1.6 ایل) شامل ہیں۔ صارفین 69 لاکھ 99 ہزار 500 روپے جمع کرانے...
  • اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 12 مئی ۔2025 )پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر گفتگو کا پہلا راﺅنڈ ہوا ہے. یاد رہے کہ 10 مئی کو پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں...
  • فائل فوٹو۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ روز ویلٹ نیو یارک میں پاکستان کی اچھی پراپرٹی ہے، ایسی عمارت نیو یارک میں کوئی اور نہیں جس کے دو راستے ہوں اور مرکزی حیثیت حاصل ہو۔ پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات میں اظہارخیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے اس حوالے سے مزید کہا کہ 19 منزلہ عمارت ہے، کوشش ہے اس پر جوائنٹ وینچر ہو جائے تو فائدہ...
  • نئی دہلی (نیوز ڈیسک) پاک فضائیہ کے ہاتھوں گرائے جانے والے بھارتی فضائیہ کے فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے کی نئی اور واضح ویڈیو سامنے آگئی۔ ویڈیو میں رافیل طیارے کے انجن کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ایکس پر کلیش رپورٹ نامی اکاؤنٹ نے ویڈیو شیئر کی تو بھارتیوں نے تسلی کیلئے چیٹ بوٹ گروک سے سوالات پوچھنا شروع کر دیے۔ گروک نے تصدیق کی کہ یہ رافیل...
  • محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے موسم گرما کی چھٹیوں کیلئےتاریخ طےکر لی۔ سیکریٹری اسکولز ایجوکیشن کے مطابق یکم جون سے 9 اگست تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی تاہم گرمی کی شدت زیادہ ہوئی تو ایک ہفتہ قبل چھٹیاں دی جائیں گی۔سکولوں کی چھٹیوں سے متعلق تاحال باقاعدہ کوئی اعلان نہیں کیا گیا اور نہ ہی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔پنجاب کے ساتھ ساتھ دیگر صوبوں کے محکمہ...
  • اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء) چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹرروبینہ خالد نے بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں کار انداز کے چیف ڈیجیٹل آفیسر شرجیل مرتضیٰ کے ہمراہ اہم ملاقات کی جس کا مقصد ملک کے سات منتخب مرکزی اضلاع میںراست کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کے پائلٹ منصوبے کو تیز رفتاری سے لانچ کرنا تھا ۔ چیئرپرسن بی...
  • اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)وفاقی وزیر برائے ریلوے، محمد حنیف عباسی نے چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سجاد غنی سے اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے توانائی اور ریلوے کے شعبوں میں تاریخی تعاون بڑھانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران وفاقی وزیر اور چیئرمین واپڈا نے دونوں اداروں کے درمیان قریبی رابطہ قائم کرنے اور پائیدار،...
  • اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنی شکست تسلیم کرلی اور مودی اپنی عوام اور عالمی سطح پر منہ چھپاتا پھر رہا ہے، آئی ایس پی آر نے بھارت کے اندر تباہی بھی ثبوت کے ساتھ پیش کر دی، بھارتی ترجمان کے پاس کہنے کو کچھ نہیں تھا۔ اپنے بیان...
  • لاہور (ویب ڈیسک) بھارت کی ہرزہ سرائی کے جواب میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے انڈیا کو کاری ضرب لگائی اور بعدازاں ان شاہینوں کی فلائیٹ سے قبل مبینہ طور پر رجسٹر میں اندراج اور دستخط کرنے کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں ، اب یہی تصویر ایک بھارتی سوشل میڈیا صارف تیجسوی پراکاش نے بھی شیئر کی ہیں اور ساتھ ہی اپنے جذبات کابھی اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا...
  • اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت میں تعینات ایرانی سفارتخانے نے سابق بھارتی فوجی افسر گورو آریا کی جانب سے ایرانی نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی کے خلاف ناشائستہ زبان استعمال کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ گورو آریا، جو پاکستان مخالف بیانات کے لیے پہچانے جاتے ہیں، نے ایک ٹی وی شو میں ایرانی وزیر خارجہ کے لیے نہ صرف نازیبا الفاظ استعمال کیے بلکہ ان کی توہین...
  • اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حالیہ فضائی محاذ آرائی میں پاکستان ایئرفورس نے نہ صرف دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا بلکہ دنیا کو ایک بار پھر اپنی عسکری برتری کا قائل بھی کر دیا۔ اس کامیابی میں چینی فوجی تعاون، خاص طور پر سیٹلائٹ معاونت اور جدید لڑاکا طیاروں و میزائل نظام نے کلیدی کردار ادا کیا۔سویڈن سے حاصل کردہ ساب ایری آئے (Saab Erieye) ایئر بورن وارننگ...
  • بیرسٹرگوہر، علی امین گنڈا پور اور عمر ایوب پر احتجاج کیس میں فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر، وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور اپوزیشن لیدر عمر ایوب پر 4 اکتوبر احتجاج کیس میں جلد فردجرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے خلاف...
  • سٹی 42 : وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے فرانس کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں فرانس کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی کا خیرمقدم کیا گیا ۔   ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے بتایا کہ پاکستان نے پورے بحران کے دوران صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا، پاکستان نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کے مطابق اپنے دفاع کا حق استعمال کیا۔...