تازہ ترین خبریں

روزانہ کی خبریں

  • بھارت کی ایل او سی پر گولی باری، 5شہری شہید، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے کئی پوسٹیں تباہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایسز)بوکھلاہٹ کا شکار بزدل بھارتی فوج نے سول آبادی پر گولہ باری شروع کر دی، بلااشتعال فائرنگ سے 5 شہری شہید جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بزدل بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر شکست کھانے کے بعد...
  • لاہور: موجودہ سرحدی صورت حال کے پیش نظر لاہور سمیت صوبہ بھر میں فرضی مشقیں اور کومبنگ آپریشنز جاری ہیں۔ آئی جی پنجاب عثمان انور کا کہنا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے فرضی مشقیں کی جا رہی ہیں جس میں پنجاب پولیس، ایلیٹ فورس، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، ریسکیو 1122، بم ڈسپوزل سکواڈ و قانون نافذ کرنے والے  دیگر اداروں کی ٹیمیں حصہ لے رہی...
  • راولپنڈی: اے این ایف نے مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن کے دوران 7 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ چار مختلف کارروائیوں میں 23 کروڑ 78 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 1266.600 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔ بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں 100 کلو ہیروئن، 1100 کلو چرس اور 50 کلو آئس برآمد کی گئی۔ چچیاں انٹرچینج...
  • آئرلینڈ کی خاتون فٹبالر میگن کیمبل نے حال ہی میں خواتین فٹبال میں طویل ترین فاصلے تک فٹبال کو ہاتھوں سے پھیکنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ 31 سالہ میگن نے فٹبال کو 37.55 میٹر (123 فٹ 2 انچ) کی دوری تک پھینک کر گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا جو کہ پچھلے 35 میٹر کے ریکارڈ سے زیادہ ہے۔    میگن کیمبل کا تعلق کلب ’لندن سٹی لائنیسز‘ (London City Lionesses)...
  • — فائل فوٹو پاکستان کے فنڈنگ جائزے پر انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہوگا۔جائزہ اجلاس میں وسیعی فنڈ سہولت کے تحت پاکستان کےلیے قرض پروگرام کی اگلی قسط کی منظوری دی جائے گی۔اس سے قبل ترجمان آئی ایم ایف نے پاکستان بھارت کشیدگی پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9 مئی کو ہوگاپاکستان کے فنڈنگ جائزے پر...
  • تصویر بشکریہ سوشل میڈیا پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بھی بھارت کے کئی ڈرونز تباہ کردیے گئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وہاڑی، پاکپتن اور اوکاڑہ میں اسرائیلی ساختہ 6 بھارتی ڈرون تباہ کردیے گئے ہیں۔ایک ڈرون کو وہاڑی، ایک پاکپتن اور 4 ڈرونز کو اوکاڑہ میں تباہ کیا گیا جس کے بعد اب تک دشمن کے کُل 35 ڈرونز کو تباہ کیا جاچکا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے...
  • ریاستی اداروں کے خلاف توہین آمیز پیغامات پھیلانے پر خاتون سرکاری افسر  کو گرفتار کرلیا گیا۔ نیشنل سائبرکرائم ایجنسی نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے ریاستی اداروں کے خلاف توہین آمیز پیغامات پھیلانے والی خاتون سرکاری افسرکو گرفتار کرلیا ہے۔حکام کے مطابق خاتون پرپاک بھارت کشیدگی میں ریاستی ادارےکے خلاف پیغامات پھیلانےکا الزام ہے اور خاتون سرکاری افسر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہےمقدمے کے...
  • صدر وفاق المدارس الشیعہ کا کہنا ہے کہ مودی نے حملہ کرکے غلطی کی ہے، بھارت کا حملہ کسی صورت قابل قبول نہیں، بھارت کی انتشار پسندی پرانی ہے، مودی مسلمانوں، سکھوں اور مسیحوں پر ظلم ڈھا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ جنگ پاکستان اور بھارت دونوں کے عوام کی مفاد میں نہیں۔ بھارت نے عالمی...
  • اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بھارت میں کشیدہ حالات کے باعث اندرون اور بیرون ملک 48 گھنٹوں کے دوران 300 سے زائد پروازیں متاثر ہو گئیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز  ذرائع کے مطابق فضائی حدود استعمال کرنے والی ایک ہزار سے زائد پروازیں گزشتہ کئی روز سے پاکستانی حدود میں بھارت کی جانب سے داخل نہیں ہو سکیں۔ پاکستانی سول ایوی ایشن کی جانب سے...
  • سپریم کورٹ نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ 21 سے متعلق انتخابی عذرداری پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا۔ جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ 21 سے علی حسن زہری کی کامیابی کو چیلنج کی گئی صالح بھوتانی کی درخواست پر سماعت کی۔ یہ بھی دیکھیں: وکیل الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ 21...
  • ریاض ، نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)امریکا کی بڑی کمپنیوں کے سربراہان اور سرمایہ کار آئندہ ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔(جاری ہے) عرب ٹی وی کے مطابق دورہ کرنے والوں میں ایلون مسک، مارک زکربرگ، لیری فنک، سیم آلٹمین اور ہوائی جہاز بنانے والی کمپنی بوئنگ کے عہدیداران سمیت دیگر اہم شخصیات شامل ہیں۔امریکی سرمایہ کار سعودی تاجروں سے ملاقات کریں گے تاکہ...
  • واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ سعودی عرب میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے کوئی ملاقات طے نہیں ہے۔(جاری ہے) میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ مئی کے وسط میں سعودی عرب میں روسی صدرسے ممکنہ ملاقات شیڈول میں نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ انہیں نہیں لگتا کہ ان کی روس سے خوشگوار بات...
  •  پنجاب کے وزیر برائے اقلیتی امورسردار رمیش سنگھ اروڑا نے کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں پاکستان اور سکھ کا رشتہ ناخن اور گوشت جیسا ہے۔ پنجاب کے وزیر برائے اقلیتی امورسردار رمیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ سکھ برادری کو عزت و احترام دیا ہے، میں سمجھتا ہوں پاکستان اور سکھ کا رشتہ ناخن اور گوشت جیسا ہے۔ رمیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ پاکستان نے7  ہزار...
  • بھارت کی جانب سے پاکستان کیخلاف شروع کیے جانے والا ’آپریشن سندور‘ جس بری طرح ناکام ہوا، اس نے مودی ہی نہیں رافیل طیارے بنانے والی فرانسیسی کمپنی کو بھی شرمندہ کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:مودی کا بھارتی پنجاب پر حملہ کرکے الزام پاکستان پر لگانے کا منصوبہ بے نقاب بھارت  کی اس ہزیمت پر پاکستانی عوام کا خاصے پُرجوش ہیں، اس حوالے سے ایک شہری کا کہنا ہے...
  • چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت نے واضح طور پر پی ایس ایل میں خلل ڈالنے کے لیے پنڈی اسٹیڈیم کو نشانہ بنانے جیسی حرکت کی۔ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ پی سی بی  ہمیشہ سیاست اور کھیل کو الگ رکھنے کے مؤقف پر قائم رہا ہے لیکن  بھارت نےراولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو نشانہ بنانےکی انتہائی غیر ذمہ دارانہ حرکت کی، بھارت نے...
  • لاہور: ذہنی معذور بچی کو رکشہ ڈرائیور نے ورغلا کر اپنی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے شاہدرہ میں ایک رکشہ ڈرائیور نے ذہنی  طور پر معذور بچی کو ورغلا کر زیادتی کی، جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملزم معصوم بچی کو ورغلا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی بروقت کارروائی کرکے رکشہ ڈرائیور ملزم...
  • پشاور: اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے مانسہرہ میں ایک ارب 38 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کی 2529 کنال 08 مرلے سرکاری اراضی ریکور کر لی۔ مشیر وزیراعلیٰ برائے اینٹی کرپشن مصدق عباسی کو مانسہرہ میں منعقدہ ماہانہ کھلی کچہری کے دوران سرکاری اراضی پر قبضے کی شکایات موصول ہوئیں جس پر نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے اسپیشل انویسٹی گیشن ونگ کو انکوائری کی ہدایت دی۔ انکوائری میں انکشاف...
  • نئی دہلی: پاکستان پر فالس فلیگ آپریشن کے الزامات اور بھارتی فضائیہ کو درپیش ناکامیوں پر بھارت کے اندر سے بھی مودی حکومت پر شدید تنقید شروع ہو گئی ہے۔ بھارتی ریاست اُتر پردیش کی عدالتِ عالیہ کے چیف جسٹس، جسٹس ارن بھنسالی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک تحریری خط ارسال کیا ہے، جس میں حالیہ فالس فلیگ آپریشن، 5 بھارتی رافیل طیاروں کی تباہی اور اقلیتوں کے...
  • انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں شریک آسٹریلوی کھلاڑیوں نے سیکیورٹی مسائل کے سبب لیگ کو ادھورا چھوڑ کر وطن واپس جانے کی خواہشش ظاہر کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل میں شریک آسٹریلوی کھلاڑیوں نے پاک بھارت کشیدگی کے باعث ہندوستان چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔  گزشتہ روز پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان میچ کے دوران غیر معمولی واقعہ پیش آیا، جب اعلیٰ حکام...
  • کراچی: ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل شہید بینظیر آباد نے دوران حراست تشدد سے شہری کی ہلاکت کے مقدمے میں 2 پولیس افسران کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افسران میں ڈی ایس پی سکرنڈ یار محمد اور سب انسپکٹر صابر حسین شامل ہیں۔ سیشن جج شہید بینظیر آباد نے ملزمان کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر دی۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے محمد نواز زرداری نامی...
  • حال ہی میں کینیڈا کے صوبہ البرٹا میں واقع واٹرٹن لیکس نیشنل پارک میں تتلی کی ایک نئی نسل دریافت ہوئی ہے۔ دریافت شدہ تتلی کا سائنسی نام Satyrium curiosolus رکھا گیا ہے۔ اسے عام طور پر "Curiously Isolated Hairstreak" کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ تتلی ظاہری طور پر پہلے سے موجود ہاف مون یائر اسٹریک نسل سے مشابہت رکھتی ہے لیکن جینیاتی تجزیے سے معلوم ہوا ہے...
  • اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 مئی 2025ء) پاکستان کو موسمیاتی اور پائیداری لچک پروگرام (آر ایس ایف) کے تحت عملے کی سطح پر 1.3 بلین ڈالر کے قرض دینے پر غور کرنے کے لیے، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا اجلاس آج ہونے والا ہے۔ روئٹرز کے مطابق بھارت اس میٹنگ میں آئی ایم ایف سے پاکستان کو دیے جانے والے قرضوں کا جائزہ...
  • پی ٹی آئی کے روپوش رہنما سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے تازہ پیغام کے ساتھ نمودار ہوئے ہیں تاہم اپنی اس حالیہ پوسٹ میں انہوں نے پاک فوج کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب...
  • بھارت کی جانب سے مسلسل ڈرون بھیجے جانے کے باوجود پاکستانی عوام بے خوف اور کا جذبہ حب الوطن سے سرشار ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان کی جانب سے نشانہ بنایا جانے والا ڈرون تباہ ہو کر زمین پر گرتا ہے اور  وہاں موجود عوام بالکل بے خوف موجود رہتے ہیں۔ پاکستان نے ایک اور ڈرون مار گرایا۔ pic.twitter.com/UQIVlS7rgm — WE News (@WENewsPk)...
  • اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پائی جارہی ہے اور سابق وزیراعظم و تحریک انصاف کے بانی عمران خان  جیل میں بند ہیں، ایسے میں سینئر صحافی اقرارالحسن نے تجویز دیدی ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں اقرار الحسن نے لکھا کہ " علامتی طور پر نو مئی سے بہتر اور کوئی دن نہیں ہو سکتا کہ عمران خان کو بھارتی جارحیت کے خلاف...
  • لاہور(اوصاف نیوز)پاک فوج نے بھارت کے مزید 6 اسرائیلی ساختہ ڈرون مار گرائے، اوکاڑہ میں 4، پاکپتن اور وہاڑی میں ایک، ایک بھارتی ڈرون کو مار گرایا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بھارتی جارحیت کے بعد پاک فوج کی جانب سے وہاڑی، پاکپتن اور اوکاڑہ میں اسرائیلی ساختہ 6 بھارتی ڈرون تباہ کر دیے گئے، ایک ڈرون کو وہاڑی، ایک پاکپتن جبکہ 4 ڈرونز کو اوکاڑہ میں تباہ...
  • نیویارک (اوصاف نیوز)امریکی اعلیٰ حکام نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور چین کے بنائے ہوئے طیاروں نے بدھ کے روز کم از کم دو بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرایا ہے۔ یہ بات امریکہ کے دو اعلیٰ حکام نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے ‘ روئٹرز ‘ کو بتایا ہے کہ بھارت کے جنگی طیاروں کے خلاف پاکستان کی اس کامیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہی...
  • پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 10) کے بقیہ میچز کےلیے غیرملکی کھلاڑی اور آفیشلز آج شام دبئی روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق غیر ملکی کھلاڑی اور آفیشلز خصوصی پرواز کے ذریعے دبئی روانہ ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے فیز میں غیرملکی اور دوسرے فیز میں ملکی کھلاڑیوں کو دبئی بھیجا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدہ صورتحال کے...
  • اس موقع پر ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس کے چیئرمین ڈاکٹر غلام نبی فائی نے پہلگام واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران واشنگٹن میں قائم ایڈوکیسی گروپ ورلڈ کشمیر اویئرنس فورم کے زیراہتمام نیویارک میں ڈیجیٹل ٹرکوں کے ذریعے پہلگام واقعے کی بین الاقوامی تحقیقات کے مطالبے...
  • اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 مئی 2025ء) بھارت اور پاکستان کے درمیان ایل او سی پر بدستور شدید شیلنگ کا سلسلہ جاری ہے اور کشیدگی کے سبب بھارت کے دو درجن سے زیادہ ایئر پورٹ جمعے کے روز بھی بند ہیں، جس سے فضائی سروسز بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ کشیدگی کے سبب دارالحکومت دہلی میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور تمام سول...
  • اداکارہ حبا بخاری نے جعلی ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ کے ذریعے پھیلائی گئی غلط معلومات کی تردید کر دی۔ پاکستان شوبز کی اداکارہ حبا بخاری نے ایک جعلی ایکس اکاؤنٹ (سابقہ ٹوئٹر) کی جانب سے ان سے منسوب کیے گئے متنازع بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ ان کا ایکس پر کوئی آفیشل اکاؤنٹ موجود نہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک اکاؤنٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان...
  • پاکستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کیخلاف منہ توڑ جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:اب تک 35 بھارتی ڈرونز تباہ کیے جا چکے، پاکستانی ایئر ڈیفنس سسٹم انتہائی مضبوط ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی دو مزید پوسٹیں تباہ کر دیں۔ پاک فوج نے حاجی پیر سیکٹر میں بھارتی فوج کی...
  • امریکی قونصلیٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاکہ لاہور میں ڈرون گرائے جانے کی اطلاعات ہیں، فضائی جارحیت ہو سکتی ہے۔ اس لئے متاثرہ علاقوں میں موجود امریکی شہری فوری نکل جائیں، اگر بحفاظت نکل نہیں سکتے تو کسی محفوظ مقام پر منتقل ہو جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں امریکی قونصلیٹ نے عملے کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ امریکی قونصلیٹ کی...