تازہ ترین خبریں

روزانہ کی خبریں

  • سینیٹر شیری رحمٰن—فائل فوٹو پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ بھارت کبھی نہیں چاہتا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا معاملہ اٹھے۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمٰن نے کہا کہ بھارت کو خود احتسابی ضرور کرنی چاہیے کہ وہاں کتنی تباہی ہوئی۔شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ بھارت میں کتنی تباہی ہوئی وہ خود کبھی نہیں بتائیں گے لیکن سب سامنے آ جاتا...
  • پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) انتظامیہ نے فرنچائز کو غیر ملکی کھلاڑیوں کو دبئی میں ہی روکنے کی ہدایت کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل انتظامیہ نے فرنچائزز سے رابطہ کرکے انہیں پیغام پہنچایا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ہوگیا ہے، اس لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کو دبئی میں ہی روک لیا جائے۔ رپورٹس میں دعویٰ...
  • اویس کیانی: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ماں کے عالمی کے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہنا تھا ماں جیسی ہستی اس دنیا میں سب سے بڑی نعمت ہے، ماں سے محبت کو ایک دن کے لیے مخصوص نہیں کیا جاسکتا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ماں سے محبت گود سے لے کر تاقیامت ہے، سب سے پیارا اور مٹھاس سے بھرا لفظ ماں ہے، پیار، خلوص...
  • بالی وڈ اداکار سلمان خان کو بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کی حمایت میں ٹوئٹ کرنا مہنگا پڑگیا۔  یہ سب اس وقت شروع ہوا جب پہلگام حملے کے بعد 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ...
  • اسلام ٹائمز: ’’آپریشن بُنیان مّرصُوص‘‘ سے ثابت ہوگیا کہ پاک فوج سیسہ پلائی دیوار ہے۔ دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔ پاک فوج نے بھارتی تنصیبات کو نیست و نابود کر دیا۔ بھارتی اسلحہ ڈپو تباہ کر دیئے گئے۔ ایئربیسز بھی جل کر راکھ ہوگئے۔ اربوں ڈالر کا ایئر ڈیفنس سسٹم ملبے کا ڈھیر بن گیا۔ جے ایف 17 طیاروں کی گھن گرج، سپر سونک کے تاک تاک...
  • پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد بالی وڈ اداکار عامر خان اور سیف علی خان کا دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پر بیان سامنے آگیا۔ پاکستان پر بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچ چکی تھی، تاہم پاکستان کی شاندار جوابی کارروائی کے بعد بھارت کو گھنٹے ٹیکنے پڑے اور بالآخر جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا۔ اس...
  • ہالی ووڈ کے اسٹار اداکار ٹام کروز نے ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی سے متعلق سوال کا ایسا جواب دیا کہ مداح اسے ہوشیار کہنے پر مجبور ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مشن امپاسبل دی فائنل ریکوننگ رواں برس کی متوقع اور اہم ترین فلموں میں سے ایک ہے۔ ٹام کروز نے فلم کی پروموشن جمعرات کی شام کوریا کے دارالحکومت سیول میں پریس کانفرنس کے ذریعے کی، وہ اس...
  • وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج اتوارکو ملک بھر میں یوم تشکرمنایا جائے گا۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان نے ہرمحاذ پر برتری ثابت کی، کامیابی پراللہ تعالیٰ کے شکرگزارہیں، آپریشن بنیان المرصوص نے دشمن کو موثر اور بھرپور جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ دشمن کی جارحیت کے باوجود پاکستان نے صبر و تحمل لیکن مکمل تیاری کے ساتھ اپنے دفاع کو یقینی بنایا۔انہوں نے مزید کہا کہ...
  • معروف اداکارہ منال خان کا کہنا ہے کہ بھارت اسرائیل کی طرح ہے جو بچوں کو نشانہ بناتا ہے۔ انسٹاگرام پر 10 ملین سے زائد فالوورز رکھنے والی منال خان کا کہنا ہے کہ میرے اکاؤنٹ تک تاحال بھارتی صارفین کی رسائی ممکن ہے اور میں جانتی تھی کہ سچ بولنے پر تنقید ضرور ہوگی، مگر میں پیچھے نہیں ہٹی۔ منال نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ مجھے...
  • واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی 2025ء ) امریکی صدر ڈونلنڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان دیگر مسائل کے حل کیلئے بھی ثالثی کی پیشکش کردی۔ اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں بھارت اور پاکستان کی مضبوط اور غیر متزلزل ثابت قدم قیادت پر بہت فخر محسوس کرتا ہوں کیوں کہ انہوں نے مکمل طور پر...
  • لاہور: مصطفی آباد میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ایس ایچ او سید شبہیہ رضا کے مطابق اسد، عامر، احمد وغیرہ کی فائرنگ سے بلال یسین  جاں بحق ہوا، پولیس اور فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد جمع کرلیے ہیں۔ لاش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردی گئی، مقتول کے بھائی محمد ندیم کی مدعیت میں نامزد ملزمان اسد،...
  • لاہور: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین، انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 26 لاکھ 18 ہزار روپے جاری کر دیے۔  ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مرحوم کانسٹیبل خالد محمود کی بیوہ کو برین ٹیومر کے علاج کیلئے 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے، انسپکٹر محمد خالد عمران کو بیوی کے کینسر کے علاج کیلئے 02 لاکھ 25 ہزار روپے دیے گئے۔ انسپکٹر محمود...
  • شمالی افغانستان میں طالبان حکام نے گانے اور آلات موسیقی بجانے کے الزام میں 14 افراد کو گرفتار کر لیا۔ نجی اخبار میں شائع خبر رساں ادارے اے ایف پی رپورٹ کے مطابق طالبان حکومت نے 2021 میں برسر اقتدار آنے کے بعد سے مسلسل ایسے قوانین اور ضوابط نافذ کیے ہیں جو اسلامی قانون کے بارے میں ان کے نقطہ نظر کی عکاسی کرتے ہیں۔ اس میں عوامی...
  • پاکستان اور بھارت کے درمیان امریکا کی مدد سے جنگ بندی پر اتفاق ہونے کے بعد آبی ماہرین نے وفاقی حکومت سے کہا ہے کہ وہ واشنگٹن کے ساتھ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کا معاملہ اٹھائے، حکومت کو فوری طور پر اس معاملے پر امریکی حکام سے بات کرنی چاہیے تاکہ 24 اپریل کو بھارت کی جانب سے اس معاہدے کو معطل رکھنے کا غیر قانونی یکطرفہ فیصلہ...
  • چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان کا جواب پوری دنیا نے دیکھا، آئندہ بھی کسی قسم کی جارحیت کا ایسا ہی سخت جواب آئے گا۔ یہ بھی پڑھیں:اگر اسٹیبلشمنٹ بات چیت کے لیے رابطہ کرتی ہے تو مذاکرات کے لیے جائیں گے، بیرسٹر گوہر نجی ٹیلیویژن سے گفتگو میں پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ قوم نے بھارت کو سیاسی...
  • وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کو ہزیمت اٹھانا پڑی اور بہت بڑی شکست ہوگئی۔ ایک نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف سے جوابی کارروائی کے بعد بھارت نے امریکا، سعودی عرب اور ایران کے ساتھ رابطہ کیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری کامیابی کو دنیا اور خود بھارتی میڈیا بھی تسلیم کررہا ہے اور انہوں...
  • بھارت کی درخواست پر عمل کرتے ہوئے مارک روبیو نے ہفتہ کی صبح پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے رابطہ کیا۔ انہوں نے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے بھی بات کی تاکہ بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی درخواست پہنچائی جا سکے۔ اسی دوران بھارت نے سعودی حکومت سے بھی رابطہ کیا اور پاکستان کیساتھ جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے میں اس کی سفارتی مدد...
  • وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے مسلح افواج کی اعلیٰ قیادت کو قوم کے محسن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا، جنرل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی قیادت میں پاکستان ناقابلِ تسخیر قلعہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان جری سپہ سالاروں کی موجودگی میں پاکستان پر کوئی آنچ نہیں آسکتی۔ خواجہ آصف...
  • یوٹیوب کی جانب سے بھارت میں چھ بنگلہ دیشی چینلز کی رسائی کو بلاک کر دیا گیا۔ یہ اقدام بھارتی حکومت کی جانب سے قومی سلامتی کے خدشات کے پیش نظر درخواست پر کیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سلسلے میں وزیر مشیر برائے پوسٹس، ٹیلی کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، فیض احمد طیب نے بتایا کہ حکومت یوٹیوب سے وضاحت طلب کرے گی، اور اس کے...