تازہ ترین خبریں

روزانہ کی خبریں

  • اسلام آباد: خیبر پختونخوا میں پاک فوج کی دو علیحدہ کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ تنظیم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 9 خوارج ہلاک ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک ڈسٹرکٹ میں گزشتہ روز 5 دسمبر کو خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی انجام دی۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے...
  • نیٹ فلکس نے وارنر برادرز ڈسکوری کو 72 ارب ڈالر میں خرید کر ہالی ووڈ کی سب سے بڑی اور تاریخی ڈیل کرلی بلکہ عالمی میڈیا اور اسٹریمنگ کی دنیا میں طاقت کا نیا توازن بھی قائم کردیا ہے۔ یہ معاہدہ کئی ماہ کی مشاورت، مقابلے اور غیر یقینی صورتحال کے بعد طے پایا۔ رائٹرز کے مطابق ابتدا میں نیٹ فلکس کی جانب سے یہ معاہدہ محض معلومات حاصل کرنے...
  • انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی بیش بہا قربانیوں کو وجہ سے مسئلہ کشمیر دنیا میں توجہ کا مرکز بن چکا ہے اور عالمی برادری اس مسئلے کی حساسیت کی وجہ سے اس کے فوری طور پر حل زور دے رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے آزادی کی جدوجہد میں مصروف کشمیریوں پر بھارتی مظالم میں تیزی...
  • ترکیہ نے اپنے جنگی ڈرونز کی اسمبلی فیسلٹی پاکستان میں بنانے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے بلومبرگ نے رپورٹ کیا ہے کہ اکتوبر کے بعد اس منصوبے پر مذاکرات خاصے آگے بڑھ چکے ہیں۔ بلومبرگ نے ترک حکام کے حوالے سے بتایا کہ ترکیہ اس منصوبے کے تحت اپنے اسٹیلتھ اور طویل پرواز کی صلاحیت کے حامل جدید ڈرونز پاکستان میں اسمبل کرے گا،...
  • وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ یہ لوگ سیاستدان نہیں، دہشتگرد ہیں، گورنر راج کا ایک آپشن موجود ہے، سہیل آفریدی امن وامان ٹھیک نہیں کریں گے تو یہ آپشن موجود ہے، پی ٹی آئی نے مذاکرات کی ٹرین مس کر دی ہے، سول و ملٹری لیڈرشپ فیصلہ کر چکی، اب ایسے نہیں چلنے دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ اڈیالہ جیل...
  • خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے دو مختلف کارروائیوں میں 9 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ٹانک میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 7 خوارج مارے گئے۔...
  • روسی دارالحکومت ماسکو سے شام کے سابق انٹیلی جنس سربراہ کمال حسن اور بشارالاسد کے ارب پتی کزن رامی مخلوف ملک میں بغاوت بھڑکانے کے لیے شامی عسکری گروہوں کو فنڈنگ کر رہے ہیں۔ دونوں سابق طاقتور شخصیات نہ صرف مسلح گروہوں کی تشکیل میں مصروف ہیں بلکہ دونوں کے درمیان بشارالاسد دور کے آخری دنوں میں بنائے گئے 14 زیرِ زمین کمانڈ مراکز پر کنٹرول کے لیے بھی آمنے...
  • بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رُخ خان نے بالآخر یہ معمہ حل کر دیا کہ وہ کاجول اور ٹوئنکل کھنہ کے نئے ٹاک شو "ٹو مچ" میں ابھی تک کیوں نظر نہیں آئے۔ شو کے آغاز سے ہی مداح اس بات پر حیران تھے کہ جب سلمان خان، عامر خان، عالیہ بھٹ اور کرن جوہر جیسے بڑے نام شریک ہو چکے ہیں تو شاہ رُخ خان کی غیر موجودگی...
  • (مشتاق بھٹہ)لودھراں میں کھلا مین ہول معصوم طالب کی زندگی نگل گیا۔  لودھراں کےعلاقہ دھنوٹ میں  میونسپل انتظامیہ کی غفلت سے سات سالہ محمد ریحان سکول جاتےہوے کھلے مین ہول میں گر گیا۔   ریسکیو ٹیمیں ایک گھنٹہ سے آپریشن میں مصروف ہیں تاحال ڈیڈباڈی نہیں مل سکی ۔
  • ملک کے خلاف آئی ایم ایف کو خط لکھنا اور 9 مئی جیسی وارداتیں کوئی محب وطن نہیں کر سکتا، اختیار ولی —فائل فوٹو وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات نشریات اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سے سیاسی ڈائیلاگ کے سارے دروازے بند ہو چکے ہیں، مذاکرات کے دروازے بند کر کے پی ٹی آئی گہری کھائی میں گر چکی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ...
  • —فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے شادی سے انکار پر لڑکی کو قتل کرنے والے ملزم کی سزائے موت کالعدم قرار دے کر اسے بری کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس شہرام سرور اور جسٹس سردار علی اکبر ڈوگر نے اپیل پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے 2022 میں ملزم کو سزائے موت اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ ساہیوال: شادی سے انکار پر...
  • یورپی یونین نے ’ایکس‘ پر ڈیجیٹل سروسز ایکٹ کی شفافیت سے متعلق دفعات کی خلاف ورزی پر 120 ملین یورو کا تاریخی جرمانہ عائد کردیا ہے۔ یہ فیصلہ نہ صرف یورپی قوانین کے تحت اپنی نوعیت کی پہلی بڑی کارروائی ہے بلکہ اس نے آزادیٔ اظہار سے متعلق بھی ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یورپی یونین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم...
  •  موٹروے پر چلتی گاڑی میں اچانگ آگ لگ گئی تاہم خوش قسمتی سے گاڑی میں موجود تمام افراد محفوظ رہے ۔بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کا واقعہ محمودبوٹی ٹال پلازہ کے مقام پرپیش آیا،موٹروے پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پرپہنچ کرآگ بجھائی۔ترجمان نے بتایا کہ موٹروے پولیس نے کارکوجلنے سے بچالیا اورمسافربھی محفوظ رہے۔
  • آسٹریلیا نے افغانستان میں خواتین اور بچیوں کے حقوق کی بگڑتی صورتِ حال کا حوالہ دیتے ہوئے طالبان حکومت کے 4 سینئر اہلکاروں پر مالی اور سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا نے طالبان حکومت کے چار اعلیٰ عہدیداروں پر پابندیاں نافذ کی ہیں، جن میں تین وزراء اور طالبان کے نامزد چیف جسٹس شامل ہیں۔ کینبرا نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ عہدیدار...
  • اسلام ٹائمز: عالمی سفارتی قوانین اور اخلاقیات سے عاری امریکہ نے ایران کیساتھ امن مذاکرات کے دوران بھی ایرانی سرزمین پر حملہ کیا، جس کا جواب ایران نے نہ صرف اسرائیل کیساتھ 12روزہ جنگ میں دیا، بلکہ قطر میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بھی بنایا، مگر تلخ حقیقت ہے کہ آج کی مہذب دنیا میں کسی نے بھی اسرائیل اور امریکہ کے جارحانہ اقدامات کو روکنے کیلئے طاقت کے استعمال...
  • صوبائی دارالحکومت لاہور میں شمال مغربی ہوائوں کے باعث درآمد شدہ آلودگی میں اضافہ ہونے پر پنجاب حکومت نے شہریوں کو بروقت آگاہی فراہم کرنے اور اینٹی سموگ پلان مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ترجمان کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر تمام ادارے 24/7 فیلڈ میں متحرک ہیں اور فضائی آلودگی کے سدباب کے لیے سائنسی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں، صنعتی شہروں سے...
  • بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 8 دسمبر (پیر) کو ہوگا، جس میں پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی قرض قسط کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اکتوبر میں اسٹاف سطح کا معاہدہ طے پایا تھا، جو 24 ستمبر سے 8 اکتوبر تک کراچی، اسلام آباد اور واشنگٹن میں مذاکرات کے بعد ممکن ہوا۔ اس معاہدے...